کتاب 3: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ}
صحیح بخاری
صحیح بخاری 7378
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا أَحَدٌ أَصْبَرُ عَلَى أَذًى سَمِعَهُ مِنَ اللَّهِ يَدَّعُونَ لَهُ الْوَلَدَ ثُمَّ يُعَافِيهِمْ وَيَرْزُقُهُمْ ".
عبدان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابوحمزہ سے، ابوحمزہ نے اعمش سے، اعمش نے سعید بن جبیر سے، سعید نے ابوعبدالرحمٰن سُلمی سے، ابوعبدالرحمٰن نے حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: تکلیف دہ باتوں کے سننے پر اللہ سے بڑھ کر اور کوئی صبر کرنے والا نہیں۔ وہ اُس کو بیٹا پکارتے ہیں پھر بھی وہ ان کو عافیت دیتا ہے اور رزق بھی دیتا ہے۔
10 von 10 heute frei