کتاب 7: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَهْوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7383

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ الَّذِي لاَ يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالإِنْسُ يَمُوتُونَ ".

ابو معمر نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث نے ہمیں بتایا۔ حسین معلم نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ بن بریدہ نے مجھے بتایا۔ عبداللہ نے یحيٰ بن یعمر سے، یحيٰ نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے: میں تیری ہی عزت کی پناہ لیتا ہوں۔ تو وہ ذات ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ تو ہی ہے وہ جو مرتا نہیں اور جن و انس سب مرتے ہیں۔

صحیح بخاری 7384

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا حَرَمِيٌّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُلْقَى فِي النَّارِ ". وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ. وَعَنْ مُعْتَمِرٍ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَزَالُ يُلْقَى فِيهَا وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ. حَتَّى يَضَعَ فِيهَا رَبُّ الْعَالَمِينَ قَدَمَهُ فَيَنْزَوِي بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ ثُمَّ تَقُولُ قَدْ قَدْ بِعِزَّتِكَ وَكَرَمِكَ. وَلاَ تَزَالُ الْجَنَّةُ تَفْضُلُ حَتَّى يُنْشِئَ اللَّهُ لَهَا خَلْقًا فَيُسْكِنَهُمْ فَضْلَ الْجَنَّةِ ".

ابوالاسود کے بیٹے نے ہم سے بیان کیا کہ حرمی نے ہمیں بتایا۔ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: آگ میں لوگوں کو ڈالا جائے گا۔ نیز خلیفہ نے مجھ سے کہا کہ یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا کہ سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی۔ نیز (خلیفہ نے یہ جو کہا:) معتمر سے مروی ہے کہ میں نے اپنے باپ سے سنا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: (لوگ) اس میں برابر ڈالے چلے جائیں گے اور وہ یہی کہتی جائے گی کیا کچھ اور بھی ہیں۔ یہاں تک کہ رب العالمین اس میں اپنا قدم رکھے گا اور وہ ادھر ادھر ہٹ کر سمٹ جائیں گی پھر کہے گی: بس بس تیری عزت اور تیری عظمت کی ہی قسم اور جنت میں ہمیشہ جگہ بچی رہے گی یہاں تک کہ اللہ اس کے لئے ایک مخلوق پیدا کرے گا اور جنت کی بچی ہوئی جگہ میں انہیں آباد کرے گا۔

10 von 10 heute frei