کتاب 9: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا بَصِيرًا‏}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7386

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَكُنَّا إِذَا عَلَوْنَا كَبَّرْنَا فَقَالَ " ارْبَعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ فَإِنَّكُمْ لاَ تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلاَ غَائِبًا تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا قَرِيبًا ". ثُمَّ أَتَى عَلَىَّ وَأَنَا أَقُولُ فِي نَفْسِي لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ. فَقَالَ لِي " يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ. فَإِنَّهَا كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ ". أَوْ قَالَ أَلاَ أَدُلُّكَ بِهِ.

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ حماد نے ایوب سے، ایوب نے ابوعثمان سے، ابوعثمان نے حضرت ابوموسیٰؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے تو ہم جب بلندی پر چڑھتے اللہ اکبر کہتے۔ آپؐ نے فرمایا: اپنے تئیں سنبھالے رکھو تم کسی بہرے کو نہیں بلا رہے اور نہ کسی غائب کو۔ تم اس کو بلاتے ہو جو بہت ہی سننے والا، دیکھنے والا اور بہت ہی قریب ہے۔ پھر آپؐ میرے پاس آئے اور میں اپنے دل میں کہہ رہا تھا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ تو آپؐ نے مجھ سے فرمایا: عبداللہ بن قیس! لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کہتے رہو کیونکہ وہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے یا فرمایا: کیا میں تمہیں جنت کے خزانے کا پتہ نہ دوں۔

صحیح بخاری 7387

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلاَتِي. قَالَ " قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ فَاغْفِرْ لِي مِنْ عِنْدِكَ مَغْفِرَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ".

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے مجھے بتایا کہ عمرو (بن حارثہ) نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے یزید سے، یزید نے ابوالخیر سے روایت کی۔ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے سنا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے کہا: یا رسول اللہ! مجھے ایسی دعا سکھائیں جو میں اپنی نماز میں کیا کروں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ دعا کیا کرو۔ اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ہی ظلم کیا اور کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا مگر تو ہی۔ پس تو میرے گناہوں پر اپنی طرف سے پردہ پوشی فرماتے ہوئے مجھ سے درگزر فرما۔ تو ہی غفور رحیم ہے۔

صحیح بخاری 7388

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلاَتِي‏.‏ قَالَ ‏ "‏ قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مِنْ عِنْدِكَ مَغْفِرَةً، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ‏"‏‏.‏

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے مجھے بتایا کہ عمرو (بن حارثہ) نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے یزید سے، یزید نے ابوالخیر سے روایت کی۔ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے سنا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے کہا: یا رسول اللہ! مجھے ایسی دعا سکھائیں جو میں اپنی نماز میں کیا کروں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ دعا کیا کرو۔ اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ہی ظلم کیا اور کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا مگر تو ہی۔ پس تو میرے گناہوں پر اپنی طرف سے پردہ پوشی فرماتے ہوئے مجھ سے درگزر فرما۔ تو ہی غفور رحیم ہے۔

صحیح بخاری 7389

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ حَدَّثَتْهُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ نَادَانِي قَالَ إِنَّ اللَّهَ قَدْ سَمِعَ قَوْلَ قَوْمِكَ وَمَا رَدُّوا عَلَيْكَ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ) بن وہب نے ہمیں بتایا۔ یونس نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عروہ نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اُن سے بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جبریل علیہ السلام نے مجھے پکارا، کہا: اللہ تمہاری قوم کی بات سن چکا ہے اور نیز وہ جواب بھی جو انہوں نے تمہیں دیا ہے۔

10 von 10 heute frei