کتاب 19: باب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَىَّ‏}‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7410

حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَجْمَعُ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَذَلِكَ فَيَقُولُونَ لَوِ اسْتَشْفَعْنَا إِلَى رَبِّنَا حَتَّى يُرِيحَنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا. فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ يَا آدَمُ أَمَا تَرَى النَّاسَ خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلاَئِكَتَهُ وَعَلَّمَكَ أَسْمَاءَ كُلِّ شَىْءٍ شَفِّعْ لَنَا إِلَى رَبِّنَا حَتَّى يُرِيحَنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا. فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكَ ـ وَيَذْكُرُ لَهُمْ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ ـ وَلَكِنِ ائْتُوا نُوحًا فَإِنَّهُ أَوَّلُ رَسُولٍ بَعَثَهُ اللَّهُ إِلَى أَهْلِ الأَرْضِ. فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ ـ وَيَذْكُرُ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ ـ وَلَكِنِ ائْتُوا إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَ الرَّحْمَنِ. فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ ـ وَيَذْكُرُ لَهُمْ خَطَايَاهُ الَّتِي أَصَابَهَا ـ وَلَكِنِ ائْتُوا مُوسَى عَبْدًا أَتَاهُ اللَّهُ التَّوْرَاةَ وَكَلَّمَهُ تَكْلِيمًا ـ فَيَأْتُونَ مُوسَى فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ ـ وَيَذْكُرُ لَهُمْ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ ـ وَلَكِنِ ائْتُوا عِيسَى عَبْدَ اللَّهِ وَرَسُولَهُ وَكَلِمَتَهُ وَرُوحَهُ. فَيَأْتُونَ عِيسَى فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ وَلَكِنِ ائْتُوا مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم عَبْدًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ. فَيَأْتُونِي فَأَنْطَلِقُ فَأَسْتَأْذِنُ عَلَى رَبِّي فَيُؤْذَنُ لِي عَلَيْهِ فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي وَقَعْتُ لَهُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي ثُمَّ يُقَالُ لِي ارْفَعْ مُحَمَّدُ وَقُلْ يُسْمَعْ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ. فَأَحْمَدُ رَبِّي بِمَحَامِدَ عَلَّمَنِيهَا ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ ثُمَّ أَرْجِعُ فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي وَقَعْتُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي ثُمَّ يُقَالُ ارْفَعْ مُحَمَّدُ وَقُلْ يُسْمَعْ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَحْمَدُ رَبِّي بِمَحَامِدَ عَلَّمَنِيهَا رَبِّي ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ ثُمَّ أَرْجِعُ فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي وَقَعْتُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي ثُمَّ يُقَالُ ارْفَعْ مُحَمَّدُ قُلْ يُسْمَعْ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَحْمَدُ رَبِّي بِمَحَامِدَ عَلَّمَنِيهَا ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ ثُمَّ أَرْجِعُ فَأَقُولُ يَا رَبِّ مَا بَقِيَ فِي النَّارِ إِلاَّ مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ وَوَجَبَ عَلَيْهِ الْخُلُودُ ". قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ شَعِيرَةً ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ بُرَّةً ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مَا يَزِنُ مِنَ الْخَيْرِ ذَرَّةً ".

معاذ بن فضالہ نے مجھ سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: قیامت کے روز اللہ مومنوں کو اکٹھا کرے گا اسی طرح (جس طرح ہم اکٹھے ہوتے ہیں) اور وہ کہیں گے: اگر ہم اپنے ربّ کے پاس کوئی سفارش لے جائیں تا کہ وہ ہمیں اپنی اس جگہ سے نکال کر آرام دے، تو وہ حضرت آدمؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: آدم! کیا آپ لوگوں کی حالت نہیں دیکھتے؟ اللہ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور اپنے فرشتوں کو آپ کا فرمانبردار بنایا۔ آپ کو ہر چیز کے نام سکھائے۔ اپنے ربّ کے پاس ہماری سفارش تو کریں تا وہ ہماری اس جگہ سے ہمیں چھٹکارا دلائے۔ تو حضرت آدمؑ کہیں گے: میں تو اس مقام پر نہیں اور وہ ان سے اپنی اس غلطی کو یاد کریں گے جو انہوں نے کی۔ کہیں گے: تم نوحؑ کے پاس جاؤ کیونکہ وہ پہلے رسول ہیں جن کو اللہ نے زمین والوں کی طرف بھیجا۔ اس پر وہ حضرت نوحؑ کے پاس آئیں گے اور حضرت نوحؑ کہیں گے: میں اس مقام پر نہیں اور اپنی اس غلطی کو یاد کریں گے جو انہوں نے کی۔ کہیں گے: بلکہ تم ابراہیم خلیل الرحمٰنؑ کے پاس جاؤ اور وہ حضرت ابراہیمؓ کے پاس آئیں گے۔ حضرت ابراہیمؑ کہیں گے: میں اس مقام پر نہیں اور ان سے اپنی غلطیوں کا ذکر کریں گے جو انہوں نے کیں۔ البتہ تم موسیٰؑ کے پاس جاؤ جو ایسے بندے تھے کہ اللہ نے ان کو تورات دی تھی اور ان سے خوب باتیں کی تھیں۔ اس پر وہ حضرت موسیٰؑ کے پاس آئیں گے اور وہ کہیں گے: میں اس مقام پر نہیں ہوں اور وہ ان سے اپنی غلطی کا ذکر کریں گے جو انہوں نے کی۔ البتہ عیسیٰؑ کے پاس جاؤ جو اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور اس کا کلمہ اور اس کی روح ہیں۔ (یہ جواب سن کر) وہ حضرت عیسیٰؑ کے پاس آئیں گے اور وہ کہیں گے: میں اس مقام پر نہیں بلکہ حضرت محمد ﷺ کے پاس جاؤ جو ایسے بندے ہیں کہ ان کے وہ تمام قصور معاف کر دئیے گئے ہیں جو پہلے ہو چکے یا جو ابھی نہیں ہوئے۔ چنانچہ وہ میرے پاس آئیں گے اور میں چل پڑوں گا اور اپنے ربّ کے سامنے حاضر ہونے کی اجازت مانگوں گا اور مجھے اس کے حضور جانے کی اجازت دی جائے گی۔ جب میں اپنے ربّ کو دیکھوں گا تو میں سجدے میں گر پڑوں گا اور جب تک اللہ چاہے گا مجھے اسی حالت میں رہنے دے گا۔ پھر مجھ سے کہا جائے گا: محمد! سر اُٹھاؤ اور کہو، تمہاری سنی جائے گی اور مانگو تمہیں دیا جائے گا اور سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ تب میں اپنے ربّ کی وہ خوبیاں بیان کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا۔ پھر میں سفارش کروں گا تو میرے لئے ایک حد مقرر کر دی جائے گی اور میں ان کو جنت میں لے جاؤں گا۔ پھر میں واپس آؤں گا اور جب اپنے ربّ کو دیکھوں گا تو سجدے میں گر پڑوں گا اور جتنی دیر اللہ چاہے گا کہ میں رہوں مجھے رہنے دے گا۔ پھر اس کے بعد کہا جائے گا: محمد! اپنا سر اُٹھاؤ، کہو سنا جائے گا اور مانگو تمہیں دیا جائے گا اور سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ میں اپنے ربّ کی وہ خوبیاں بیان کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا۔ پھر میں اس کے بعد سفارش کروں گا اور وہ میرے لے ایک حد مقرر کر دے گا اور میں جنت میں ان کو لے جاؤں گا۔ پھر واپس آؤں گا اور جب اپنے ربّ کو دیکھوں گا تو سجدے میں گر پڑوں گا اور جتنی دیر اللہ چاہے گا کہ میں رہوں مجھے رہنے دے گا۔ پھر اس کے بعد کہا جائے گا۔ محمد! اپنا سر اٹھاؤ، کہو سنا جائے گا اور مانگو تمہیں دیا جائے گا اور سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔ میں اپنے ربّ کی وہ خوبیاں بیان کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا۔ پھر میں اس کے بعد سفارش کروں گا اور وہ میرے لیے ایک حد مقرر کر دے گا اور میں جنت میں ان کو لے جاؤں گا۔ پھر واپس آؤں گا۔ اور کہوں گا: اے میرے ربّ! اب دوزخ میں سوائے ان لوگوں کے اور کوئی نہیں رہا جن کو قرآن نے روکے رکھا ہے اور ان پر ہمیشہ کے لئے رہنا ضروری ہو گیا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: دوزخ سے وہ شخص بھی نکل آئے گا جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کا اقرار کیا اور اس کے دل میں جَو برابر بھلائی ہوئی، پھر اس کے بعد وہ شخص بھی دوزخ سے نکل آئے گا جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کا اقرار کیا اور اس کے دل میں اتنی بھی بھلائی ہو گی کہ گندم کے دانے کے وزن کے برابر ہو۔ پھر اس کے بعد آگ سے وہ شخص بھی نکل آئے گا جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کا اقرار کیا اور اس کے دل میں اتنی بھی بھلائی ہوئی جو ذرے کے وزن کے برابر ہو۔

صحیح بخاری 7411

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَدُ اللَّهِ مَلأَى لاَ يَغِيضُهَا نَفَقَةٌ سَحَّاءُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ـ وَقَالَ ـ أَرَأَيْتُمْ مَا أَنْفَقَ مُنْذُ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ فَإِنَّهُ لَمْ يَغِضْ مَا فِي يَدِهِ ـ وَقَالَ ـ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ وَبِيَدِهِ الأُخْرَى الْمِيزَانُ يَخْفِضُ وَيَرْفَعُ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں بتایا۔ ابوالزناد نے ہم سے بیان کیا۔ ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کا ہاتھ بھرا ہوا ہے رات اور دن کھلے ہاتھوں خرچ کرنا اس میں سے گھٹاتا نہیں اور فرمایا: بھلا تم نے دیکھا کہ جب سے اس نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا اس نے کتنا کچھ خرچ کیا۔ اس خرچ نے بھی اس خزانے کو کم نہیں کیا جو اس کے ہاتھ میں ہے اور فرمایا: اس کا عرش پانی پر ہے اور اس کے دوسرے ہاتھ میں ترازو ہے جھکاتا بھی ہے اور اُٹھاتا بھی ہے۔

صحیح بخاری 7412

حَدَّثَنَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنَّ اللَّهَ يَقْبِضُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الأَرْضَ وَتَكُونُ السَّمَوَاتُ بِيَمِينِهِ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ ". رَوَاهُ سَعِيدٌ عَنْ مَالِكٍ.

مقدم بن محمد بن یحيٰ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے چچا قاسم بن یحيٰ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے عبید اللہ سے، عبید اللہ نے نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، حضرت ابن عمرؓ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا کہ اللہ قیامت کے دن زمین کو سمیٹ لے گا اور آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں ہوں گے۔ پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں۔ اس حدیث کو سعید نے مالک سے روایت کیا۔

صحیح بخاری 7413

وَقَالَ عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ سَمِعْتُ سَالِمًا سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا. وَقَالَ أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَقْبِضُ اللَّهُ الأَرْضَ ".

اور عمر بن حمزہ نے کہا: میں نے سالم سے سنا۔ (انہوں نے کہا:) میں نے حضرت ابن عمرؓ سے سنا۔ حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے یہی روایت کی۔ اور ابوالیمان نے کہا: شعیب نے زُہری سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا۔ (زہری نے کہا:) ابوسلمہ نے مجھے خبر دی کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ زمین کو سمیٹ لے گا۔

صحیح بخاری 7414

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ سَمِعَ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ وَسُلَيْمَانُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ يَهُودِيًّا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَوَاتِ عَلَى إِصْبَعٍ وَالأَرَضِينَ عَلَى إِصْبَعٍ وَالْجِبَالَ عَلَى إِصْبَعٍ وَالشَّجَرَ عَلَى إِصْبَعٍ وَالْخَلاَئِقَ عَلَى إِصْبَعٍ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ. فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَرَأَ {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ}. قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَزَادَ فِيهِ فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَعَجُّبًا وَتَصْدِيقًا لَهُ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید سے سنا۔ یحيٰ نے سفیان (ثوری) سے روایت کی کہ منصور اور سلیمان نے مجھ سے بیان کیا۔ ان دونوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے عبیدہ سے، عبیدہ نے حضرت عبداللہؓ سے روایت کی کہ ایک یہودی نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے محمد (ﷺ)! اللہ ان آسمانوں کو ایک انگلی پر اور ان زمینوں کو ایک انگلی پر اور پہاڑوں کو ایک انگلی پر اور درختوں کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر رکھے گا۔ پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں۔ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ اتنا ہنسے کہ آپؐ کے دانت نظر آئے۔ پھر آپؐ نے یہ آیت پڑھی: اُن لوگوں نے اللہ (کی صفات) کا اندازہ اس طرح نہیں کیا تھا جس طرح کرنا چاہیئے۔ یحيٰ بن سعید نے کہا کہ فضیل بن عیاض نے اس حدیث میں یہ بڑھایا۔ منصور سے مروی ہے کہ انہوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے عبیدہ سے، عبیدہ نے حضرت عبداللہؓ سے روایت کی۔ (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے بوجہ تعجب کے اور اس لئے کہ اس کو سچا سمجھا۔

صحیح بخاری 7415

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ يَقُولُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقَالَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَوَاتِ عَلَى إِصْبَعٍ وَالأَرَضِينَ عَلَى إِصْبَعٍ وَالشَّجَرَ وَالثَّرَى عَلَى إِصْبَعٍ وَالْخَلاَئِقَ عَلَى إِصْبَعٍ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ أَنَا الْمَلِكُ. فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَرَأَ {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ}

عمر بن حفص بن غیاث نے ہم سے بیان کیا کہ میرے باپ نے ہمیں بتایا۔ اعمش نے ہم سے بیان کیا کہ میں نے ابراہیم سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے علقمہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: حضرت عبداللہؓ نے کہا: اہل کتاب میں سے ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ابوالقاسم! اللہ آسمانوں کو ایک انگلی پر اور زمینوں کو ایک انگلی پر اور درختوں اور مٹی کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر رکھے گا اور پھر فرمائے گا: میں بادشاہ ہوں، میں بادشاہ ہوں۔ میں نے نبیﷺ کو دیکھا کہ آپؐ اتنا ہنسے کہ آپؐ کے دانت دکھائی دئیے۔ پھر آپؐ نے یہ آیت پڑھی: اُن لوگوں نے اللہ (کی صفات) کا اندازہ اس طرح نہیں کیا تھا جس طرح کرنا چاہیئے۔

10 von 10 heute frei