کتاب 20: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ شَخْصَ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ ‏"‏

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7416

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ وَرَّادٍ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ عَنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ لَوْ رَأَيْتُ رَجُلاً مَعَ امْرَأَتِي لَضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ غَيْرَ مُصْفَحٍ. فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " تَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ وَاللَّهِ لأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي وَمِنْ أَجْلِ غَيْرَةِ اللَّهِ حَرَّمَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَلاَ أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْعُذْرُ مِنَ اللَّهِ وَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ بَعَثَ الْمُبَشِّرِينَ وَالْمُنْذِرِينَ وَلاَ أَحَدَ أَحَبُّ إِلَيْهِ الْمِدْحَةُ مِنَ اللَّهِ وَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ وَعَدَ اللَّهُ الْجَنَّةَ ". وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ " لاَ شَخْصَ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ ".

موسیٰ بن اسماعیل تبوذکی نے ہم سے بیان کیا کہ ابوعوانہ نے ہمیں بتایا۔ عبدالملک نے ہم سے بیان کیا۔ عبدالملک نے ورّاد سے، جو حضرت مغیرہؓ کے منشی تھے، روایت کی کہ حضرت مغیرہؓ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: حضرت سعد بن عبادہؓ کہتے تھے: اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی شخص کو دیکھوں تو میں اس کو تلوار سے اڑا دوں جو خطا نہ جائے۔ یہ خبر رسول اللہ ﷺ کو پہنچی تو آپؐ نے فرمایا کہ سعد کی غیرت سے تم تعجب کرتے ہو۔ اللہ کی قسم میں اس سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت مند ہے اور اللہ کی غیرت کی وجہ ہی ہے جو اس نے فحش باتوں کو حرام کیا وہ بھی جو کھلی کھلی ہیں اور وہ بھی جو چھپی ہوئی ہیں اور کوئی بھی ایسا نہیں جس کو اللہ سے بڑھ کر معذرت پسند ہو اور اسی وجہ سے اس نے خوشخبر دی دینے والوں اور ڈرانے والوں کو بھیجا ہے اور کوئی نہیں جسے اللہ سے بڑھ کر تعریف زیادہ پسند ہو اور اسی وجہ سے اللہ نے جنت کا وعدہ کیا ہے۔

10 von 10 heute frei