کتاب 25: باب مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏إِنَّ رَحْمَةَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 7448

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ قَالَ كَانَ ابْنٌ لِبَعْضِ بَنَاتِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يَقْضِي فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ أَنْ يَأْتِيَهَا فَأَرْسَلَ " إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَكُلٌّ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ ". فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ فَأَقْسَمَتْ عَلَيْهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقُمْتُ مَعَهُ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَأُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ وَعُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ فَلَمَّا دَخَلْنَا نَاوَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الصَّبِيَّ وَنَفْسُهُ تَقَلْقَلُ فِي صَدْرِهِ ـ حَسِبْتُهُ قَالَ ـ كَأَنَّهَا شَنَّةٌ فَبَكَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ أَتَبْكِي فَقَالَ " إِنَّمَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ الرُّحَمَاءَ ".

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد نے ہمیں بتایا۔ عاصم نے ہم سے بیان کیا۔ عاصم نے ابوعثمان سے، ابوعثمان نے اُسامہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کی بیٹیوں میں سے کسی بیٹی کا فرزند جان بلب تھا تو انہوں نے آپؐ کو پیغام بھیجا کہ آپؐ ان کے پاس آئیں۔ تو آپؐ نے کہلا بھیجا: اللہ ہی کا ہے جو اُس نے لیا اور اسی کا ہے جو اُس نے دیا اور ہر ایک اپنی مقرر میعاد کو پہنچنے والا ہے اس لئے وہ صبر کرے اور رضاء الٰہی چاہے۔ تو آپؐ کی بیٹی نے آپؐ کو بلا بھیجا اور آپؐ کو قسم دی۔ اس پر رسول اللہ ﷺ اُٹھے اور میں اور حضرت معاذ بن جبلؓ اور حضرت ابی بن کعبؓ اور حضرت عبادہ بن صامتؓ بھی آپؐ کے ساتھ اٹھے۔ جب ہم اندر گئے تو گھر والوں نے رسول اللہ ﷺ کو وہ بچہ دیا اور اس بچے کا سانس اس کے سینے میں ٹوٹ رہا تھا۔ حضرت اُسامہؓ کہتے تھے: میں نے ایسا سمجھا کہ جیسے پرانی مشک ہوتی ہے۔ یہ حال دیکھ کر رسول اللہ ﷺ رو پڑے۔ حضرت سعد بن عبادہؓ نے کہا: آپؐ روتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: اللہ اپنے بندوں میں سے انہیں پر رحم کرتا ہے جو رحم کرتے ہیں۔

صحیح بخاری 7449

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " اخْتَصَمَتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ إِلَى رَبِّهِمَا فَقَالَتِ الْجَنَّةُ يَا رَبِّ مَا لَهَا لاَ يَدْخُلُهَا إِلاَّ ضُعَفَاءُ النَّاسِ وَسَقَطُهُمْ. وَقَالَتِ النَّارُ ـ يَعْنِي ـ أُوثِرْتُ بِالْمُتَكَبِّرِينَ. فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِلْجَنَّةِ أَنْتِ رَحْمَتِي. وَقَالَ لِلنَّارِ أَنْتِ عَذَابِي أُصِيبُ بِكِ مَنْ أَشَاءُ وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا مِلْؤُهَا ـ قَالَ ـ فَأَمَّا الْجَنَّةُ فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يَظْلِمُ مِنْ خَلْقِهِ أَحَدًا وَإِنَّهُ يُنْشِئُ لِلنَّارِ مَنْ يَشَاءُ فَيُلْقَوْنَ فِيهَا فَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ. ثَلاَثًا حَتَّى يَضَعَ فِيهَا قَدَمَهُ فَتَمْتَلِئُ وَيُرَدُّ بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ وَتَقُولُ قَطْ قَطْ قَطْ ".

عبیداللہ بن سعد بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ یعقوب نے ہمیں بتایا۔ میرے باپ نے ہم سے بیان کیا۔ ان کے باپ نے صالح بن کیسان سے، صالح نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے۔ حضرت ابوہریرہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جنت اور آگ نے اپنے ربّ کے سامنے جھگڑا پیش کیا۔ جنت کہنے لگی: اے میرے ربّ! مجھے کیا ہے کہ مجھ میں صرف وہی داخل ہوتے ہیں جو لوگوں میں سے کمزور اور ذلیل تھے۔ آگ کہنے لگی: مجھے تو متکبروں کے لئے ہی مخصوص کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا: تو میری رحمت ہے اور آگ سے فرمایا: تو میرا عذاب ہے۔ جس کو چاہتا ہوں تیرے ذریعہ سے عذاب دیتا ہوں اور تم دونوں میں سے ہر ایک کو اتنے ملیں گے جن سے وہ بھر جائے۔ آپؐ نے فرمایا: جنت تو اس طرح بھرے گی کہ اللہ اپنی مخلوق میں سے کسی پر بھی ظلم نہیں کرتا اور بات یہ ہے کہ وہ آگ کے لئے جس کو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ اس میں ڈالے جائیں گے اور وہ تین بار کہے گی: کیا کچھ اور بھی ہے؟ یہاں تک کہ آخر اللہ تعالیٰ اس میں اپنا قدم رکھ دے گا جس سے وہ بھر جائے گی اور وہ ادھر ادھر ہٹ کر سمٹ جائے گی اور کہے گی: بس بس بس۔

صحیح بخاری 7450

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لَيُصِيبَنَّ أَقْوَامًا سَفْعٌ مِنَ النَّارِ بِذُنُوبٍ أَصَابُوهَا عُقُوبَةً ثُمَّ يُدْخِلُهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ يُقَالُ لَهُمُ الْجَهَنَّمِيُّونَ ". وَقَالَ هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةٌ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کچھ لوگوں کو ان گناہوں کی سزا میں کہ جو انہوں نے کئے تھے آگ کا جھلسا لگے گا۔ پھر اللہ اپنی رحمت کے طفیل ان کو جنت میں داخل کرے گا۔ انہیں جہنمی کہا کریں گے۔ اور ہمام نے کہا: ہم سے قتادہ نے بیان کیا کہ حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں یہی بتایا۔

10 von 10 heute frei