کتاب 57: باب نَوْمِ الْمَرْأَةِ فِي الْمَسْجِدِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 439
ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا: ابو اسامہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ عرب کے کسی قبیلہ کی ایک لونڈی جو کالی تھی اور جسے انہوں نے آزاد کر دیا ہوا تھا اور وہ اُن کے ساتھ ہی رہتی تھی۔ کہتی تھی کہ اُن کی ایک لڑکی باہر گئی۔ موتیوں کا ایک سرخ ہار اُس نے پہنا ہوا تھا جو تسموں کا تھا۔ کہتی تھی کہ اُس نے اُسے (کہیں) رکھ دیا یا اس سے گر پڑا اور ایک چیل جو اُس پر سے گزری اور وہ پڑا ہوا تھا اُس نے اسے گوشت خیال کیا اور اسے اُچک کر لے گئی۔ کہتی تھی کہ انہوں نے اُس کو ڈھونڈا لیکن اُسے نہ پایا۔ کہتی تھی کہ انہوں نے مجھ پر اس کا الزام لگایا۔ کہتی تھی کہ اس پر وہ تلاشی لینے لگے یہاں تک کہ انہوں نے اس کی شرم گاہ کی بھی تلاشی لی۔ کہتی تھی کہ اللہ کی قسم کہ میں ابھی اُن کے ساتھ ہی کھڑی تھی کہ اتنے میں وہی چیل گزری اور اس نے وہ (وہاں) پھینک دیا۔ کہتی تھی کہ وہ اُن کے درمیان آگرا۔ کہتی تھی: یہ ہے وہ جس کا تم نے مجھ پر الزام لگایا ہے۔ تم نے یونہی خیال کیا تھا، حالانکہ میں اس سے بری تھی۔ وہ یہ ہے۔ حضرت عائشہ کہتی تھیں: وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور مسلمان ہوگئی۔ حضرت عائشہ کہتی تھیں: مسجد میں اُس کا ایک چھوٹا سا آیا کرتی اور باتیں کیا کرتی تھی۔ کہتی تھیں: جب بھی وہ میرے پاس بیٹھتی تو وہ (یہ شعر) ضرور پڑھتی:
اور وہ ہار کا دن بھی ہمارے رب کے عجائبات میں سے ہے، دیکھئے تو اُس نے مجھے کفرستان سے نجات دے دی۔
حضرت عائشہ کہتی تھیں کہ میں نے اُسے کہا کہ یہ کیا بات ہے تو جب بھی میرے پاس بیٹھتی ہے تو یہ شعر ضرور پڑھتی ہے؟ کہتی تھیں کہ تب اُس نے مجھ سے یہ بات بیان کی۔