کتاب 9: باب الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 533

حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ حَدَّثَنَا الأَعْرَجُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَغَيْرُهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.وَنَافِعٌ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا عَنِ الصَّلاَةِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ".

ایوب بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابوبکر نے ہمیں بتایا: سلیمان سے مروی ہے کہ صالح بن کیسان نے کہا: عبدالرحمن اعرج وغیرہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے اور حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے مولی نافع نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت نقل کی کہ ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہوئے اس کو بتایا کہ آپ نے فرمایا: جب گرمی شدت کی ہو تو نماز ٹھنڈے وقت پڑھ لیا کرو کیونکہ گرمی کی شدت بھی جہنم کی ایک لپٹ ہے۔

صحیح بخاری 535

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْمُهَاجِرِ أَبِي الْحَسَنِ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ أَذَّنَ مُؤَذِّنُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ فَقَالَ " أَبْرِدْ أَبْرِدْ ـ أَوْ قَالَ ـ انْتَظِرِ انْتَظِرْ ". وَقَالَ " شِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا عَنِ الصَّلاَةِ ". حَتَّى رَأَيْنَا فَىْءَ التُّلُولِ.

ابن بشار نے ہم سے بیان کیا، کہا: مجندر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے ہمیں بتایا: مہاجر ابی حسن سے مروی ہے کہ انہوں نے زید بن وہب کو حضرت ابوذر سے روایت کرتے ہوئے سنا۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے مؤذن نے ظہر کے وقت اذان دی تو آپ نے فرمایا: ٹھنڈ ہونے دو، ٹھنڈ ہونے دو۔ یا فرمایا: انتظار کرو، انتظار کرو۔ اور فرمایا کہ گرمی کی شدت بھی جہنم کی ایک لیٹ ہے جب گرمی شدت کی ہو تو نماز ٹھنڈے وقت پڑھو۔ (ہم نے انتظار کیا) یہاں تک کہ ہم نے ٹیلوں کے سائے دیکھے۔

صحیح بخاری 536

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلاَةِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ".

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ہم نے زہری سے یہ حدیث یاد رکھی ہے۔ وہ سعید بن مسیب سے، سعید حضرت ابوہریرہ سے، حضرت ابوہریرہ بنی ﷺ سے روایت کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: جب گرمی سخت ہو تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھ لیا کرو۔ کیونکہ گرمی کی سختی بھی جہنم کی لپٹ ہے۔

صحیح بخاری 537

وَاشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فَقَالَتْ يَا رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا. فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ نَفَسٍ فِي الشِّتَاءِ وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ فَهُوَ أَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الزَّمْهَرِيرِ .

اور آگ نے اپنے ربّ کے پاس شکایت کی اور کہا: اے میرے رب میرا ایک حصہ دوسرے حصہ کو کھا گیا ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کو دو سانسوں کی اجازت دی۔ ایک سانس موسم سرما میں اور ایک سانس موسم گرما میں اور یہ سانس سخت ترین گرمی ہے جو تم محسوس کرتے ہو اور سخت ترین سردی۔ طرفه: ٣٢٦٠۔ ہے جو تم محسوس کرتے ہو۔

صحیح بخاری 538

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ". تَابَعَهُ سُفْيَانُ وَيَحْيَى وَأَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَعْمَشِ.

ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے ہمیں بتایا، کہا: اعمش نے ہم سے بیان کیا، (کہا: ) ابو صالح نے ہمیں بتایا: حضرت ابوسعید سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ظہر ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت بھی جہنم کی ایک لپٹ ہے۔ اور سفیان اور سکی اور ابو عوانہ نے بھی اعمش سے روایت کرتے ہوئے اسی طرح بیان کیا۔

10 von 10 heute frei