کتاب 30: باب الصَّلاَةِ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 581
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنِي نَاسٌ بِهَذَا.
حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قتادہ سے، قتادہ نے ابو العالیہ سے، انہوں نے حضرت ابن عباسؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: پسندیدہ آدمیوں نے میرے پاس بیان کیا۔ سب سے زیادہ پسندیدہ اُن میں میرے نزدیک حضرت عمرؓ ہیں کہ نبی ﷺ نے صبح کی نماز کے بعد تا وقتیکہ سورج خوب روشن نہ ہو جائے اور عصر کی نماز کے بعد تا وقتیکہ وہ ڈوب نہ جائے، نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔
مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: بسیجی نے مجھے بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے قتادہ سے روایت کی کہ میں نے ابو عالیہ سے سنا کہ حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے یہی حدیث مجھ سے بیان کی۔
صحیح بخاری 582
مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: یحیى بن سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ہشام سے روایت کی۔ کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا۔ کہا: حضرت ابن عمر ؓ نے مجھ سے بیان کیا، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنی نماز کے لئے سورج نکلنے کی جستجو نہ کیا کرو اور نہ اس کے ڈوبنے کی۔
صحیح بخاری 583
اور انہوں نے کہا: مجھ سے حضرت ابن عمر نے بیان کیا، کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب سورج کا کنارہ نکل آئے تو تم نماز میں تاخیر کرو۔ یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے اور جب سورج کا کنارہ غائب ہو جائے تو نماز میں تاخیر کرو۔ یہاں تک کہ سورج چھپ جائے۔ عبدہ نے بھی ان کی طرح یہی بیان کیا۔
صحیح بخاری 584
عبید بن اسمعیل نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو اسامہ سے، ابو اسامہ نے عبید اللہ سے، عبید اللہ نے خبیب بن عبدالرحمن سے، خبیب نے حفص بن عاصم سے، حفص نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے دو قسم کی خرید و فروخت سے اور دو طرز کے لباس سے اور دو نمازوں سے منع فرمایا۔ آپ نے فجر کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک نماز پڑھنے سے اور بدن پر کپڑا اس طرح لپیٹنے سے کہ دونوں ہاتھ اندر لیٹے رہیں اور ایک ہی کپڑے میں گوٹھ مار کر زانو اٹھا کر اس طرح بیٹھنے سے کہ اپنی شرمگاہ کو اوپر کی طرف سے کھلا رکھے اور پھینک کر اور ہاتھ سے چھو کر خرید و فروخت کرنے سے منع فرمایا۔