کتاب 4: باب فَضْلِ التَّأْذِينِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 608
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا نُودِيَ لِلصَّلاَةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لاَ يَسْمَعَ التَّأْذِينَ فَإِذَا قَضَى النِّدَاءَ أَقْبَلَ حَتَّى إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلاَةِ أَدْبَرَ حَتَّى إِذَا قَضَى التَّثْوِيبَ أَقْبَلَ حَتَّى يَخْطُرَ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ يَقُولُ اذْكُرْ كَذَا اذْكُرْ كَذَا. لِمَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ لاَ يَدْرِي كَمْ صَلَّى ".
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتایا انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب نماز کے لئے پکارا جاتا ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر گوز مارتے ہوئے چلا جاتا ہے۔ تاکہ وہ اذان نہ سنے۔ جب اذان ہو چکتی ہے تو وہ پھر سامنے آجاتا ہے۔ یہاں تک کہ جب نماز کے لئے تکبیر کہی جاتی ہے تو وہ پیٹھ پھیر کر چلا جاتا ہے۔ آخر جب تکبیر ختم کی جاتی ہے تو پھر وہ سامنے آجاتا ہے۔ تاکہ آدمی اور اس کے نفس کے درمیان خیالات ڈالے۔ کہتا ہے یہ یاد کر۔ وہ یاد کر۔ اور ایسی ایسی باتیں جو اس کو یاد نہیں ہوتیں۔ یہاں تک کہ آدمی ایسا ہو جاتا ہے کہ اسے پتہ نہیں رہتا کہ کتنی نماز پڑھی ہے۔
10 von 10 heute frei