کتاب 13: باب الأَذَانِ قَبْلَ الْفَجْرِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 621
احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا، کہا: زُہَیر نے ہمیں بتایا، کہا: سلیمان تیمی نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابوعثمان نہدی سے، ابوعثمان نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے، حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: لَا یَمْنَعَنَّ احَدَکُمْ یا فرمایا: احَدًا مِّنْکُمْ یعنی تم میں سے کسی کو بلالؓ کی اذان سحری کے کھانے سے نہ روکے۔ کیونکہ وہ رات کو اذان دیتا ہے یا فرمایا: پکارتا ہے، تا تم میں سے جو کھڑا نمازِ تہجد پڑھ رہا ہو اسے گھر کو واپس کر دے اور تم میں سے جو سویا ہوا ہو اُسے جگا دے اور فجر یا ( فرمایا:) صبح یوں ظاہر نہیں ہوتی اور آپؐ نے اپنی انگلیوں سے اشارہ کیا اور ان کو اوپر اُٹھایا اور نیچے کی طرف جھکایا؛ یہاں تک کہ اس طرح ہو جائے اور زُہَیر نے اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں سے اشارہ کیا۔ ان میں سے ایک دوسری کے اوپر تھی۔ پھر ہر ایک کو اس نے اپنی دائیں طرف اور بائیں طرف کھینچا۔
صحیح بخاری 622
وَحَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنَّ بِلاَلاً يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ".
اسحاق (واسطی) نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابواُسامہ نے ہمیں بتایا، کہا: عبیداللہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) انہوں نے قاسم بن محمد سے، قاسم نے حضرت عائشہؓ اور نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا…
اور مجھ سے یوسف بن عیسیٰ مروَزی نے بھی بیان کیا، کہا: فضل نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبیداللہ بن عمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قاسم بن محمد سے اور قاسم نے حضرت عائشہؓ سے، حضرت عائشہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: بلالؓ تو رات کو اذان دیتا ہے۔ اس لئے تم کھائو اور پیو؛ یہاں تک کہ ابن ام مکتومؓ اذان دے۔
صحیح بخاری 623
وَحَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " إِنَّ بِلاَلاً يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ".
اسحاق (واسطی) نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابو اُسامہ نے ہمیں بتایا، کہا: عبیداللہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) انہوں نے قاسم بن محمد سے، قاسم نے حضرت عائشہؓ اور نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا…
اور مجھ سے یوسف بن عیسیٰ مروَزی نے بھی بیان کیا، کہا: فضل نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبیداللہ بن عمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے قاسم بن محمد سے اور قاسم نے حضرت عائشہؓ سے، حضرت عائشہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: بلالؓ تو رات کو اذان دیتا ہے۔ اس لئے تم کھاؤ اور پیو؛ یہاں تک کہ ابن ام مکتومؓ اذان دے۔