کتاب 14: باب كَمْ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ وَمَنْ يَنْتَظِرُ الإِقَامَةَ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 624
اسحاق واسطی نے ہم سے بیان کیا، کہا: خالد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے جُریری سے۔ جُریری نے ابن بُریدہ سے، ابن بُریدہ نے حضرت عبداللہ بن مُغَفَّلؓ مُزَنی سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے۔ یہ تین دفعہ فرمایا (اور پھر فرمایا:) اس شخص کے لئے جو چاہے۔
صحیح بخاری 625
محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا، کہا: غُندَر نے ہمیں بتایا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: میں نے عمرو بن عامر انصاری سے سنا کہ وہ حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: مؤذن جب اذان دیا کرتا تو نبی ﷺ کے صحابہ میں سے کچھ لوگ جلدی سے ستونوں کی طرف جا کر نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہو جاتے؛ یہاں تک کہ نبی ﷺ تشریف لاتے اور اسی طرح وہ مغرب سے پہلے بھی دو رکعتیں پڑھتے۔ بحالی کہ اذان اور اقامت کے درمیان بہت وقت نہ ہوتا۔ عثمان بن جبلہ اور ابودائود نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے کہا: ان کے درمیان تھوڑا سا وقفہ ہوتا۔