کتاب 65: باب مَنْ أَخَفَّ الصَّلاَةَ عِنْدَ بُكَاءِ الصَّبِيِّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 707

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى قَالَ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَبِي قَتَادَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنِّي لأَقُومُ فِي الصَّلاَةِ أُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلاَتِي كَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ ".
تَابَعَهُ بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَبَقِيَّةُ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ.

ابراہیم بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا ، کہا : ولید (بن مسلم) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اوزاعی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن ابی کثیر سے، یحيٰ نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے، عبد اللہ نے اپنے باپ ابوقتادہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میں نماز میں یہ ارادہ کرکے کھڑا ہوتا ہوں کہ اسے لمبا کروں گا۔ اتنے میں بچے کا رونا سنتا ہوں تو میں اپنی نماز کو مختصر کر دیتا ہوں۔ میں ناپسند کرتا ہوں کہ اس کی ماں کو تکلیف میں ڈالوں۔
(ولید بن مسلم) کی طرح بِشر بن بکر، ابن مبارک اور بقیہ نے بھی اوزاعی سے روایت کرتے ہوئے یہ بیان کیا ہے۔

صحیح بخاری 708

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ إِمَامٍ قَطُّ أَخَفَّ صَلاَةً وَلاَ أَتَمَّ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَإِنْ كَانَ لَيَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَيُخَفِّفُ مَخَافَةَ أَنْ تُفْتَنَ أُمُّهُ.

خالد بن مخلد نے ہم سے بیان کیا، کہا: سلیمان بن بلال نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: شریک بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انسؓ بن مالک کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے کبھی کسی امام کے پیچھے نبی ﷺ سے زیادہ ہلکی اور اچھی نماز نہیں پڑھی اگر آپؐ بچے کا رونا سنتے تو معاً نماز ہلکی کر دیتے۔ اس خوف سے کہ اس کی ماں پریشان ہوگی۔

صحیح بخاری 709

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنِّي لأَدْخُلُ فِي الصَّلاَةِ وَأَنَا أُرِيدُ إِطَالَتَهَا فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلاَتِي مِمَّا أَعْلَمُ مِنْ شِدَّةِ وَجْدِ أُمِّهِ مِنْ بُكَائِهِ ".

علی بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: یزید بن زُرَیع نے ہم سے بیان کیا، کہا: سعید نے ہم سے بیان کیا، کہا: قتادہ نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت انسؓ بن مالک نے انہیں بتایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: میں نماز لمبی پڑھنے کے ارادہ سے شروع کرتا ہوں اور اتنے میں بچے کا رونا سنتا ہوں تو میں نماز مختصر کر دیتا ہوں۔ اس لئے کہ میں اس تکلیف کو جانتا ہوں جو اس کی ماں کو اپنے بچے کے رونے سے پہنچتی ہے۔

صحیح بخاری 710

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنِّي لأَدْخُلُ فِي الصَّلاَةِ فَأُرِيدُ إِطَالَتَهَا فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ مِمَّا أَعْلَمُ مِنْ شِدَّةِ وَجْدِ أُمِّهِ مِنْ بُكَائِهِ ".
وَقَالَ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ.

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابوعدی کے بیٹے نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعید سے، سعید نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انسؓ بن مالک سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: میں تو نماز شروع کرتا ہوں اور اسے لمبا کرنے کا ارادہ کرتا ہوں کہ اتنے میں بچے کا رونا سنتا ہوں تو میں اسے مختصر کر دیتا ہوں۔ اس لئے کہ میں اس تکلیف کو جانتا ہوں، جو ماں کو بچے کے رونے سے پہنچتی ہے۔
اور موسیٰ نے کہا: ابان نے ہم سے بیان کیا۔ قتادہ نے ہمیں بتایا (کہا:) حضرت انسؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں اسی طرح بتایا۔

10 von 10 heute frei