کتاب 67: باب مَنْ أَسْمَعَ النَّاسَ تَكْبِيرَ الإِمَامِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 712

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ لَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ أَتَاهُ بِلاَلٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلاَةِ فَقَالَ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ ". قُلْتُ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ إِنْ يَقُمْ مَقَامَكَ يَبْكِي فَلاَ يَقْدِرُ عَلَى الْقِرَاءَةِ. قَالَ " مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ ". فَقُلْتُ مِثْلَهُ فَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ " إِنَّكُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ ". فَصَلَّى وَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَخُطُّ بِرِجْلَيْهِ الأَرْضَ فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ يَتَأَخَّرُ فَأَشَارَ إِلَيْهِ أَنْ صَلِّ فَتَأَخَّرَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ وَقَعَدَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى جَنْبِهِ وَأَبُو بَكْرٍ يُسْمِعُ النَّاسَ التَّكْبِيرَ.
تَابَعَهُ مُحَاضِرٌ عَنِ الأَعْمَشِ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبداللہ بن دائود نے ہمیں بتایا، کہا: اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابراہیم سے، ابراہیم نے اسود سے، اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ جب نبی ﷺ کو وہ بیماری ہوئی جس میں آپؐ فوت ہوئے۔ آپؐ کے پاس حضرت بلالؓ آئے کہ آپؐ کو نماز کی اطلاع دیں۔ آپؐ نے فرمایا: ابوبکرؓ سے کہو کہ وہ (لوگوں کو) نماز پڑھائیں۔ میں نے کہا: حضرت ابوبکرؓ نرم دل آدمی ہیں۔ جلدی غمگین ہو جاتے ہیں۔ اگر آپؐ کی جگہ کھڑے ہوئے تو وہ رو پڑیں گے اور قرآن نہیں پڑھ سکیں گے۔ آپؐ نے فرمایا: ابوبکرؓ سے کہو کہ وہ نماز پڑھائیں۔ اس پر میں نے وہی کہا۔ آپؐ نے تیسری یا چوتھی دفعہ فرمایا: تم تو یوسف والی عورتیں ہو۔ ابوبکرؓ سے کہو کہ نماز پڑھائیں۔ پھر انہوں نے نماز پڑھائی اور نبی ﷺ باہر تشریف لائے۔ آپؐ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لئے ہوئے (آہستہ آہستہ) چلتے تھے۔ گویا کہ اب بھی آپؐ کو دیکھ رہی ہوں کہ آپؐ اپنے دونوں پاؤں سے زمین پر لکیر ڈالتے جا رہے ہیں۔ جب حضرت ابوبکرؓ نے آپؐ کو دیکھا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے۔ آپؐ نے اُنہیں اشارہ کیا کہ نماز پڑھاتے رہیں لیکن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہٗ پیچھے ہٹ گئے اور نبی ﷺ ان کے پہلو میں بیٹھ گئے اور حضرت ابوبکرؓ لوگوں کو آپؐ کی تکبیر سناتے تھے۔
(عبداللہ بن دائود کی طرح) محاضر نے بھی یہ حدیث اعمش سے روایت کی ہے۔

10 von 10 heute frei