کتاب 73: باب الصَّفِّ الأَوَّلِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 720

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سُمَىٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " الشُّهَدَاءُ الْغَرِقُ وَالْمَطْعُونُ وَالْمَبْطُونُ وَالْهَدْمُ ".

ابو عاصم نے ہمیں بتایا کہ مالک سے مروی ہے۔ انہوں نے سمی سے، سمی نے ابو صالح سے، ابو صالح نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: (یہ بھی) شہید ہیں: ڈوب کر مرنے والے، طاعون سے مرنے والے اور پیٹ کی بیماری سے مرنے والے اور وہ جو کسی چیز کے گرنے سے دب کر مریں۔

صحیح بخاری 721

وَقَالَ " وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا إِلَيْهِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ لاَسْتَهَمُوا ".

اور آپؐ نے فرمایا: اگر لوگ جانتے کہ نماز کے لئے اول وقت آنے میں کیا ثواب ہے تو وہ اس کے لئے دوڑ کر ایک دوسرے سے آگے بڑھتے اور اگر وہ جانتے جو (ثواب) عشاء اور صبح کی نماز میں ہے تو وہ ان میں ضرور آتے۔ خواہ گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے اور اگر وہ (جانتے) جو (ثواب) اگلی صف میں ہے تو وہ (اس کے لئے) قرعہ ڈالتے۔

10 von 10 heute frei