کتاب 82: باب إِيجَابِ التَّكْبِيرِ وَافْتِتَاحِ الصَّلاَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 732

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكِبَ فَرَسًا فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ قَالَ أَنَسٌ ـ رضى الله عنه ـ فَصَلَّى لَنَا يَوْمَئِذٍ صَلاَةً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَهْوَ قَاعِدٌ فَصَلَّيْنَا وَرَاءَهُ قُعُودًا ثُمَّ قَالَ لَمَّا سَلَّمَ " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ".

ابو یمان نے ہم سے بیان کیا، کہا : شعیب نے ہمیں بتایا۔ زہری سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: حضرت انسؓ بن مالک انصاری نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک گھوڑے پر سوار ہوئے تو آپؐ کا داہنا پہلو چھل گیا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے تھے: اس وجہ سے آپؐ نے اس دن ہمیں نمازوں میں سے ایک نماز بیٹھ کر پڑھائی اور ہم نے بھی آپؐ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔ پھر جب سلام پھیرا تو آپؐ نے فرمایا: امام تو اسی لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ سو جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی اٹھاؤ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب کہے : سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ تو تم کہو: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ۔

صحیح بخاری 733

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ خَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ فَصَلَّى لَنَا قَاعِدًا فَصَلَّيْنَا مَعَهُ قُعُودًا ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ " إِنَّمَا الإِمَامُ ـ أَوْ إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ ـ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ. وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ".

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا ، کہا : لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے حضرت انسؓ بن مالک سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ گھوڑے پر سے گر پڑے اور آپؐ کا جسم چھل گیا۔ اس لئے آپؐ نے بیٹھ کر ہمیں نماز پڑھائی اور ہم نے آپؐ کے ساتھ بیٹھ کر نماز پڑھی۔ پھر (نماز سے) فارغ ہوئے اور آپؐ نے فرمایا: امام تو اس لئے ہے یا (یہ فرمایا کہ) امام تو اس لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ پس جب وہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے تو تم بھی اَللّٰہُ اَکْبَر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھائو اور جب وہ کہے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ تو تم کہو رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔

صحیح بخاری 734

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ. وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ ".

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابوزناد نے مجھے بتایا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی۔ (حضرت ابوہریرہؓ) نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: امام تو اسی لئے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ پس جب وہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے تو تم بھی اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب کہے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ تو تم کہو رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔

10 von 10 heute frei