کتاب 84: باب رَفْعِ الْيَدَيْنِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 736

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رضى الله عنهما قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا قَامَ فِي الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ وَيَفْعَلُ ذَلِكَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَيَقُولُ " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ". وَلاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ.

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا ، کہا : عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یونس نے ہمیں خبر دی کہ زہری سے مروی ہے کہ سالم بن عبداللہ نے مجھے بتایا کہ (ان کے باپ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپؐ نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ اس قدر اٹھاتے کہ آپؐ کے مونڈھوں کے برابر ہو جاتے اور جب آپؐ رکوع کے لئے اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے تو بھی ایسا کرتے اور رکوع سے جب سر اٹھاتے تب بھی ایسا کرتے اور سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے اور آپؐ سجدوں میں ایسا نہ کرتے۔

صحیح بخاری 737

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ أَنَّهُ رَأَى مَالِكَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ إِذَا صَلَّى كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَنَعَ هَكَذَا.

اسحاق واسطی نے ہم سے بیان کیا، کہا: خالد بن عبد اللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے خالد سے، خالد نے ابوقلابہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت مالکؓ بن حویرث کو دیکھا کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب وہ رکوع کا ارادہ کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو بھی اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح کیا تھا۔

10 von 10 heute frei