کتاب 142: باب مَنِ اسْتَوَى قَاعِدًا فِي وِتْرٍ مِنْ صَلاَتِهِ ثُمَّ نَهَضَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 823

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ اللَّيْثِيُّ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فَإِذَا كَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلاَتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَاعِدًا.

محمد بن صباح نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشیم نے ہمیں بتایا، کہا: خالد حذاء نے ہم سے بیان کیا۔ ابوقلابہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: حضرت مالکؓ بن حویرث لیثی نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے نبی ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا۔ جب آپؐ نماز کی طاق رکعت میں ہوتے تو آپؐ نہ اٹھتے جب تک کہ سیدھے ہو کر نہ بیٹھ جاتے۔

10 von 10 heute frei