کتاب 160: باب مَا جَاءَ فِي الثُّومِ النَّىِّ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 853

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ ـ يَعْنِي الثُّومَ ـ فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا ".

مسدد نے ہم سے بیان کیا، کہا: یحيٰ نے ہمیں بتایا۔ عبیداللہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: نافع نے مجھ سے بیان کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے غزوۂ خیبر میں فرمایا: جس نے اس پودے سے کھایا، یعنی لہسن سے، وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔

صحیح بخاری 854

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ ـ يُرِيدُ الثُّومَ ـ فَلاَ يَغْشَانَا فِي مَسَاجِدِنَا ". قُلْتُ مَا يَعْنِي بِهِ قَالَ مَا أُرَاهُ يَعْنِي إِلاَّ نِيئَهُ. وَقَالَ مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلاَّ نَتْنَهُ.

عبداللہ بن محمد نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابوعاصم (بن ضحاک) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابن جریج نے ہمیں بتایا۔ کہا: عطاء نے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے فرمایا: جو اس پودے سے کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے۔ میں نے حضرت جابرؓ سے پوچھا: اس سے آپؐ کی کیا مراد تھی؟ انہوں نے جواب دیا: میرا تو یہی خیال ہے کہ اس سے آپؐ کی مراد کچا لہسن تھا اور مخلد بن یزید نے ابن جریج سے روایت کرتے ہوئے کہا: اس کی بدبو مراد تھی۔

صحیح بخاری 855

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ زَعَمَ عَطَاءٌ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ زَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلاً فَلْيَعْتَزِلْنَا ـ أَوْ قَالَ ـ فَلْيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ ". وَأَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُتِيَ بِقِدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ بُقُولٍ فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنَ الْبُقُولِ فَقَالَ " قَرِّبُوهَا " إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِهِ كَانَ مَعَهُ فَلَمَّا رَآهُ كَرِهَ أَكْلَهَا قَالَ " كُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لاَ تُنَاجِي ".
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ أُتِيَ بِبَدْرٍ. قَالَ ابْنُ وَهْبٍ يَعْنِي طَبَقًا فِيهِ خُضَرَاتٌ. وَلَمْ يَذْكُرِ اللَّيْثُ وَأَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ قِصَّةَ الْقِدْرِ فَلاَ أَدْرِي هُوَ مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ أَوْ فِي الْحَدِيثِ.

سعید بن عفیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابن وہب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس (بن یزید) سے، یونس نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عطاء کا خیال ہے کہ حضرت جابرؓ بن عبداللہ کا خیال ہے : نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے لہسن یا پیاز کھایا ہو وہ ہم سے الگ رہے یا فرمایا: ہماری مسجد سے الگ رہے اور چاہیے کہ اپنے گھر میں بیٹھا رہے اور نبی ﷺ کے پاس ایک ہانڈی لائی گئی جس میں ہری ترکاریاں تھیں۔ آپؐ نے اس میں بو پائی اور دریافت کیا۔ آپؐ کو جو جو اس میں ترکاریاں تھیں بتائی گئیں۔ آپؐ نے فرمایا: فلاں صحابی کے پاس لے جاؤ جو آپؐ کے ساتھ تھا۔ جب آپؐ نے اسے دیکھا کہ اس نے بھی کھانا ناپسند کیا ہے تو آپؐ نے فرمایا کہ تم کھائو، میں تو اس سے مناجات کرتا ہوں جس سے تم مناجات نہیں کرتے۔ اور احمد بن صالح نے ابن وہب سے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: اُتِیَ بِبَدْرٍ (بجائے اُْتِیَ بِقِدْرٍ) ابن وہب نے کہا: یعنی تھالی جس میں ہری ترکاریاں تھیں اور لیث اور ابوصفوان نے یونس سے ہانڈی کا واقعہ نہیں بیان کیا۔ (امام بخاریؒ کہتے ہیں:) اس لئے میں نہیں جانتا کہ یہ زہری کا قول ہے یا حدیث میں ہی ایسا آیا ہے۔

صحیح بخاری 856

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ أَنَسًا مَا سَمِعْتَ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الثُّومِ فَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلاَ يَقْرَبْنَا أَوْ لاَ يُصَلِّيَنَّ مَعَنَا ".

ابو معمر نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبدالوارث نے ہمیں بتایا۔ عبدالعزیز سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: ایک شخص نے حضرت انسؓ (بن مالک) سے پوچھا کہ آپ نے نبی ﷺ سے لہسن کے بارے میں کیا سنا ہے ؟ تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا تھا: جو اس پودے سے کھائے وہ ہمارے قریب نہ آئے یا ہمارے ساتھ نماز نہ پڑھے۔

10 von 10 heute frei