کتاب 3: باب الطِّيبِ لِلْجُمُعَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 880

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سُلَيْمٍ الأَنْصَارِيُّ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ "الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ وَأَنْ يَسْتَنَّ وَأَنْ يَمَسَّ طِيبًا إِنْ وَجَدَ".
قَالَ عَمْرٌو أَمَّا الْغُسْلُ فَأَشْهَدُ أَنَّهُ وَاجِبٌ وَأَمَّا الاِسْتِنَانُ وَالطِّيبُ فَاللَّهُ أَعْلَمُ أَوَاجِبٌ هُوَ أَمْ لاَ وَلَكِنْ هَكَذَا فِي الْحَدِيثِ. قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ هُوَ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَلَمْ يُسَمَّ أَبُو بَكْرٍ هَذَا. رَوَاهُ عَنْهُ بُكَيْرُ بْنُ الأَشَجِّ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلاَلٍ وَعِدَّةٌ. وَكَانَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ يُكْنَى بِأَبِي بَكْرٍ وَأَبِي عَبْدِ اللَّهِ.

علی (بن عبداللہ بن جعفر) نے ہم سے بیان کیا، کہا: حرمیّ بن عمارہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: شعبہ نے ہمیں بتایا۔ ابوبکر بن منکدر سے مروی ہے کہ ابوبکر نے کہا: عمرو بن سلیم انصاری نے مجھ سے بیان کیا کہا: میں ابوسعید (خدریؓ) کی نسبت گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ آپؐ نے فرمایا: ہر جوان پر جمعہ کے دن نہانا واجب ہے اور یہ کہ وہ مسواک بھی کیا کرے اور خوشبو بھی لگائے اگر مل جائے۔
عمرو (بن سلیم) کہتے تھے: غسل کے بارہ میں تو میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ واجب ہے اور مسواک کرنا اور خوشبو لگانا جو ہے اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آیا یہ واجب ہے یا نہیں۔ لیکن حدیث میں اسی طرح ہے۔ ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: ابوبکر بن منکدر، محمد بن منکدر کے بھائی ہیں۔ ابوبکر کا نام نہیں بتایا گیا۔ (صرف کنیت ملتی ہے) ان سے بُکَیر بن اَشجّ اور سعید بن ابی ہلال اور چند اور لوگوں نے روایتیں نقل کی ہیں اور محمد بن منکدر کی کنیت ابو بکر اور ابو عبد اللہ تھی۔

10 von 10 heute frei