کتاب 2: باب صَلاَةِ الْخَوْفِ رِجَالاً وَرُكْبَانًا رَاجِلٌ قَائِمٌ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 943
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ نَحْوًا مِنْ قَوْلِ مُجَاهِدٍ إِذَا اخْتَلَطُوا قِيَامًا. وَزَادَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " وَإِنْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ فَلْيُصَلُّوا قِيَامًا وَرُكْبَانًا ".
سعید بن یحيٰ بن سعید قرشی نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابن جریج نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے، موسیٰ نے نافع سے، نافع نے حضرت (عبداللہ) بن عمرؓ سے مجاہد کے قول کی طرح روایت کی کہ جب وہ (لڑائی میں) آپس میں مل جل جائیں تو کھڑے ہی (نماز پڑھ لیں) حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے اتنا اور بڑھایا ہے کہ اگر (دشمن) زیادہ ہوں تو وہ کھڑے یا سوار ہی نماز پڑھ لیں۔
10 von 10 heute frei