کتاب 3: باب يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا فِي صَلاَةِ الْخَوْفِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 944
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ فَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا مَعَهُ وَرَكَعَ وَرَكَعَ نَاسٌ مِنْهُمْ ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا مَعَهُ ثُمَّ قَامَ لِلثَّانِيَةِ فَقَامَ الَّذِينَ سَجَدُوا وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ وَأَتَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَرَكَعُوا وَسَجَدُوا مَعَهُ وَالنَّاسُ كُلُّهُمْ فِي صَلاَةٍ وَلَكِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا.
حَیْوَہ بن شُرَیح نے ہم سے بیان کیا، کہا: محمد بن حرب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زبیدی سے، زبیدی نے زہری سے، زہری نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ (بن مسعود) سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبیﷺ کھڑے ہوئے اور لوگ بھی آپؐ کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ آپؐ نے اللہ اکبر کہا اور لوگوں نے بھی آپؐ کے ساتھ اللہ اکبر کہا۔ آپؐ نے رکوع کیا اور اُن میں سے کچھ لوگوں نے رکوع کیا۔ پھر آپؐ نے سجدہ کیا اور لوگوں نے آپؐ کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر آپؐ دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوئے اور جنہوں نے سجدہ کیا تھا وہ بھی کھڑے ہوگئے اور انہوں نے اپنے بھائیوں کی حفاظت کی اور دوسرا گروہ آیا اور انہوں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ رکوع اور سجدہ کیا اور سب لوگ نماز میں ہی رہے لیکن ایک دوسرے کی حفاظت کرتے رہے۔
10 von 10 heute frei