کتاب 4: باب الصَّلاَةِ عِنْدَ مُنَاهَضَةِ الْحُصُونِ وَلِقَاءِ الْعَدُوِّ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 945

حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ عُمَرُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَجَعَلَ يَسُبُّ كُفَّارَ قُرَيْشٍ وَيَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا صَلَّيْتُ الْعَصْرَ حَتَّى كَادَتِ الشَّمْسُ أَنْ تَغِيبَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَأَنَا وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُهَا بَعْدُ ". قَالَ فَنَزَلَ إِلَى بُطْحَانَ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى الْعَصْرَ بَعْدَ مَا غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ بَعْدَهَا.

یحيٰ نے ہم سے بیان کیا، کہا: وکیع نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے علی بن مبارک سے، علی نے یحيٰ بن ابی کثیر سے، یحيٰ نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت جابر بن عبداللہؓ (انصاری) سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت عمرؓ خندق کے دن آئے اور کفار قریش کو برا بھلا کہنے لگے اور کہنے لگے: یا رسول اللہ! میں نے عصر کی نماز نہیں پڑھی۔ مگر اس وقت کہ جب سورج غروب ہونے کے قریب تھا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: میں نے بھی بخدا ابھی تک نہیں پڑھی۔ (حضرت جابرؓ) کہتے تھے: آپؐ بطحان (کے میدان) میں گئے اور آپؐ نے وضو کیا اور عصر کی نماز سورج غروب ہونے کے بعد پڑھی۔ پھر اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی۔

10 von 10 heute frei