کتاب 6: باب التَّبْكِيرِ وَالْغَلَسِ بِالصُّبْحِ وَالصَّلاَةِ عِنْدَ الإِغَارَةِ وَالْحَرْبِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 947

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ وَثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى الصُّبْحَ بِغَلَسٍ ثُمَّ رَكِبَ فَقَالَ " اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ ". فَخَرَجُوا يَسْعَوْنَ فِي السِّكَكِ وَيَقُولُونَ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ ـ قَالَ وَالْخَمِيسُ الْجَيْشُ ـ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَتَلَ الْمُقَاتِلَةَ وَسَبَى الذَّرَارِيَّ فَصَارَتْ صَفِيَّةُ لِدِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ وَصَارَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ تَزَوَّجَهَا وَجَعَلَ صَدَاقَهَا عِتْقَهَا. فَقَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ لِثَابِتٍ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ أَنْتَ سَأَلْتَ أَنَسًا مَا أَمْهَرَهَا قَالَ أَمْهَرَهَا نَفْسَهَا. فَتَبَسَّمَ.

مسدد (بن مسرہد) نے ہم سے بیان کیا، کہا: حماد (بن زید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالعزیز بن صہیب اور ثابت بنانی سے، ان دونوں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ابھی اندھیرا ہی تھا، صبح کی نماز پڑھی۔ پھر آپؐ سوار ہوئے اور فرمایا: اللہ اکبر، خیبر برباد ہوگیا۔ ہم جب کسی قوم کے آنگن میں ڈیرہ لگاتے ہیں تو پھر اُن لوگوں کی صبح بہت ہی بری ہوتی ہے جو قبل از وقت خطرے سے ڈرائے گئے ہوں۔ یہودی گلی کوچوں میں دوڑتے ہوئے نکلے اور وہ کہہ رہے تھے: محمد اور لشکر۔ راوی نے کہا: خمیس کے معنی لشکر کے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ ان پر غالب آگئے۔ آپؐ نے لڑنے والوں کو قتل کیا اور عورتیں اور بچے قید کر لئے۔ پہلے حضرت صفیہؓ؛ حضرت دحیہ کلبیؓ کے حصے میں آئیں اور پھر رسول اللہ ﷺ کی ہوگئیں۔ تو آپؐ نے ان سے نکاح کر لیا اور آپؐ نے اُن کا مہر اُن کی آزادی کو ہی ٹھہرایا۔ عبدالعزیز نے ثابت سے پوچھا: ابو محمد کیا تم نے حضرت انسؓ سے پوچھا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو کیا مہر دیا؟ انہوں نے جواب میں کہا: خود انہیں کو ان کے مہر میں دیا۔ (کہتے تھے:) یہ کہہ کر وہ مسکرائے۔

10 von 10 heute frei