کتاب 24: باب مَنْ تَمَطَّرَ فِي الْمَطَرِ حَتَّى يَتَحَادَرَ عَلَى لِحْيَتِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1033

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ أَصَابَتِ النَّاسَ سَنَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَامَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكَ الْمَالُ وَجَاعَ الْعِيَالُ فَادْعُ اللَّهَ لَنَا أَنْ يَسْقِيَنَا. قَالَ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَيْهِ وَمَا فِي السَّمَاءِ قَزَعَةٌ قَالَ فَثَارَ سَحَابٌ أَمْثَالُ الْجِبَالِ ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ عَنْ مِنْبَرِهِ حَتَّى رَأَيْتُ الْمَطَرَ يَتَحَادَرُ عَلَى لِحْيَتِهِ قَالَ فَمُطِرْنَا يَوْمَنَا ذَلِكَ وَفِي الْغَدِ وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ وَالَّذِي يَلِيهِ إِلَى الْجُمُعَةِ الأُخْرَى فَقَامَ ذَلِكَ الأَعْرَابِيُّ أَوْ رَجُلٌ غَيْرُهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَهَدَّمَ الْبِنَاءُ وَغَرِقَ الْمَالُ فَادْعُ اللَّهَ لَنَا. فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدَيْهِ وَقَالَ " اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلاَ عَلَيْنَا ". قَالَ فَمَا جَعَلَ يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ السَّمَاءِ إِلاَّ تَفَرَّجَتْ حَتَّى صَارَتِ الْمَدِينَةُ فِي مِثْلِ الْجَوْبَةِ حَتَّى سَالَ الْوَادِي ـ وَادِي قَنَاةَ ـ شَهْرًا. قَالَ فَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ مِنْ نَاحِيَةٍ إِلاَّ حَدَّثَ بِالْجَوْدِ.

محمد (بن مقاتل) نے ہم سے بیان کیا ، کہا: عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: ہمیں اوزاعی نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اسحق بن عبداللہ بن ابی طلحہ انصاری نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: حضرت انس بن مالکؓ نے مجھے بتایا، کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں لوگوں میں قحط پڑا۔ اس اثناء میں کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن منبر پر لوگوں سے مخاطب تھے۔ ایک بدوی نے کھڑے ہو کر کہا: یا رسول اللہ! جانور مر گئے، بال بچے بھوکے ہیں۔ آپؐ ہمارے لئے اللہ سے دعا کریں کہ وہ بارش برسائے۔ راوی کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور اس وقت آسمان میں ابر کا ایک ٹکڑا بھی نہ تھا۔ کہتے تھے کہ اتنے میں پہاڑوں کی طرح بادل امڈ آئے اور ابھی آپؐ اپنے منبر سے اُترے نہ تھے کہ میں نے دیکھا کہ آپؐ کی داڑھی سے بارش کے قطرے ٹپک رہے ہیں۔ کہتے تھے کہ ہم پر سارا دن بارش ہوتی رہی اور اس کے دوسرے دن بھی، پھر دوسرے دن کے بعد بھی اور ان دنوں میں بھی جو بعد تھے، دوسرے جمعہ تک۔ پھر وہی بدوی یا کوئی دوسرا شخص کھڑا ہوا۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! عمارتیں گر گئیں، جانور ڈوب گئے۔ آپؐ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لئے دعا کریں تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا: اے اللہ! ہمارے آس پاس برسے اور ہم پر نہ برسے۔ حضرت انسؓ کہتے تھے: چنانچہ آپؐ آسمان کے جس طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے، ادھر سے بادل پھٹ جاتے یہاں تک کہ مدینہ یوں ہو گیا جیسے حوض میں ہے اور مینہ اتنا برسا کہ قنات نالہ ایک ماہ تک بہتا رہا۔ کہتے تھے: جو کوئی بھی کسی طرف سے آتا تو وہ کثرت باراں ہی کا ذکر کرتا۔

10 von 10 heute frei