کتاب 3: باب النِّدَاءِ بِالصَّلاَةُ جَامِعَةٌ فِي الْكُسُوفِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1045
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلاَّمِ بْنِ أَبِي سَلاَّمٍ الْحَبَشِيُّ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ الزُّهْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمَّا كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نُودِيَ إِنَّ الصَّلاَةَ جَامِعَةٌ.
اسحق نے ہم سے بیان کیا، کہا: یحيٰ بن صالح نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: معاویہ بن سلام بن ابی سلام حبشی دمشقی نے ہم سے بیان کیا، کہا: یحيٰ بن ابی کثیر نے ہمیں بتایا، کہا: ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن عوف زہری نے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما (ابن عاص) سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ انہوں نے کہا: جب رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں سورج گرہن ہوا تو لوگوں کو یوں آواز دی گئی: اِنَّ الصَّلٰوۃَ جَامِعَۃٌ یعنی نماز باجماعت ہوگی۔
10 von 10 heute frei