کتاب 4: باب خُطْبَةِ الإِمَامِ فِي الْكُسُوفِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1046

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ح وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ خَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي حَيَاةِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَخَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَفَّ النَّاسُ وَرَاءَهُ فَكَبَّرَ فَاقْتَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قِرَاءَةً طَوِيلَةً ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقَامَ وَلَمْ يَسْجُدْ وَقَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً هِيَ أَدْنَى مِنَ الْقِرَاءَةِ الأُولَى ثُمَّ كَبَّرَ وَرَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ أَدْنَى مِنَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ. ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ قَالَ فِي الرَّكْعَةِ الآخِرَةِ مِثْلَ ذَلِكَ فَاسْتَكْمَلَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ وَانْجَلَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَنْصَرِفَ ثُمَّ قَامَ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ " هُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لاَ يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلاَةِ ". وَكَانَ يُحَدِّثُ كَثِيرُ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ يُحَدِّثُ يَوْمَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ بِمِثْلِ حَدِيثِ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ. فَقُلْتُ لِعُرْوَةَ إِنَّ أَخَاكَ يَوْمَ خَسَفَتْ بِالْمَدِينَةِ لَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ مِثْلَ الصُّبْحِ. قَالَ أَجَلْ لأَنَّهُ أَخْطَأَ السُّنَّةَ.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا ، کہا : لیث نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی۔ نیز احمد بن صالح نے مجھے بتایا ، کہا : عنبسہ (بن خالد) نے بھی ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: یونس (بن یزید) نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب سے مروی ہے کہ (انہوں نے کہا:) عروہ نے حضرت عائشہؓ نبی ﷺ کی زوجہ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا۔ وہ کہتی تھیں کہ نبی ﷺ کی زندگی میں سورج گرہن ہوا۔ آپؐ مسجد میں گئے۔ لوگ آپؐ کے پیچھے صف بستہ کھڑے ہوگئے۔ آپؐ نے اللہ اکبر کہا اور بہت لمبی قرأت کی۔ پھر تکبیر کہی اور بڑا لمبا رکوع کیا۔ پھر آپؐ نے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہا اور کھڑے ہوگئے اور سجدہ نہیں کیا اور لمبی قرأت کی جو کہ پہلی قرأت سے کم تھی۔ پھر آپؐ نے اللہ اکبر کہا اور لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہا۔ پھر سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کیا۔ اس طرح آپؐ نے (دو رکعتوں میں) چار رکوع اور چار سجدے کئے اور سورج نماز سے فارغ ہونے سے پہلے پہلے ظاہر ہوگیا تھا۔ پھر آپؐ کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی جس تعریف کے وہ لائق ہے، تعریف کی اور فرمایا: چاند اور سورج اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے دو نشان ہیں۔ کسی کی موت کی وجہ سے انہیں گرہن نہیں لگتا اور نہ کسی کی زندگی کی وجہ سے، سو جب سورج اور چاند کو تم گرہن لگا ہوا دیکھو تو نماز کے لئے مضطرب ہوکر لپکو اور کثیر بن عباس بیان کرتے تھے کہ (ان کے بھائی) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سورج گرہن کی حدیث اسی طرح بیان کرتے تھے۔ جیسے عروہ نے حضرت عائشہؓ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا۔ (زہری کہتے تھے:) میں نے عروہ سے کہا: آپ کے بھائی نے جس دن مدینہ میں سورج گرہن ہوا دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں جیسے صبح کی نماز ہوتی ہے۔ انہوں نے جواب دیا : ہاں۔ اس لیے کہ وہ سنت سے چوک گئے۔

10 von 10 heute frei