کتاب 5: بَابُ هَلْ يَقُولُ كَسَفَتِ الشَّمْسُ أَوْ خَسَفَتْ؟
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1047
سعید بن عُفیر نے ہم سے بیان کیا، کہا: لیث نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) عقیل نے مجھے بتایا۔ ابن شہاب سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا کہ حضرت عائشہؓ نبی ﷺ کی زوجہ نے ان کو بتایا۔ رسول اللہ ﷺ نے جب سورج کو کسوف ہوا، نماز پڑھائی۔ آپؐ کھڑے ہوئے۔ اللہ اکبر کہا اور پھر بہت لمبی قرأت کی۔ پھر آپؐ نے بہت لمبا رکوع کیا پھر آپؐ نے سر اُٹھایا اور سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہا۔ پھر جیسے تھے اسی طرح کھڑے رہے پھر لمبی قرأت کی اور وہ پہلی قرأت سے کم تھی پھر ایک لمبا رکوع کیا، جو پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے لمبا سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کیا۔ پھر آپؐ نے سلام پھیرا اور سورج ظاہر ہو چکا تھا۔ پھر آپؐ لوگوں سے مخاطب ہوئے اور سورج اور چاند کے کسوف کی بابت فرمایا کہ وہ دونوں اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے دو نشان ہیں۔ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے انہیں گرہن نہیں ہوتا۔ جب تم انہیں دیکھو تو نماز کے لئے مضطرب ہو کر لپکو۔