کتاب 6: باب قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم : «يُخَوِّفُ اللَّهُ عِبَادَهُ بِالْكُسُوفِ»
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1048
قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا، کہا: حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے حسن (بصری) سے، انہوں نے حضرت ابوبکرہؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے دو نشان ہیں۔ یہ کسی کی موت کی وجہ سے نہیں گہنایا کرتے۔ ہاں اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ سے اپنے بندوں کو خوف دلاتا ہے۔ اور ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: عبد الوارث، شعبہ، خالد بن عبد اللہ اور حماد بن سلمہ نے یونس سے، یہ یُخَوِّفُ بِھِمَا عِبَادَہٗ کا فقرہ بیان نہیں کیا۔ اور یونس کے ساتھ اس حدیث کو اشعث بن عبد الملک نے بھی حسن (بصری) سے روایت کیا۔ اور یونس کی طرح اس حدیث کو موسیٰ نے مبارک سے اور مبارک نے حسن بصری سے روایت کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا: حضرت ابوبکرہؓ نے مجھے بتایا۔ نبی ﷺ سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو گہنا کر اپنے بندوں کو خوف دلاتا ہے۔