کتاب 7: باب التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فِي الْكُسُوفِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1049

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّ يَهُودِيَّةً جَاءَتْ تَسْأَلُهَا فَقَالَتْ لَهَا أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ. فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَيُعَذَّبُ النَّاسُ فِي قُبُورِهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَائِذًا بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ.

عبداللہ بن مسلمہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے یحيٰ بن سعید سے، یحيٰ نے عمرہ بنت عبدالرحمن سے، انہوں نے حضرت عائشہؓ نبی ﷺ کی زوجہ سے روایت کی کہ ایک یہودی عورت (حضرت عائشہؓ) سے کچھ مانگنے آئی۔ اس نے اُن کو یہ دعا دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو عذابِ قبر سے پناہ میں رکھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کیا لوگوں کو اُن کی قبروں میں عذاب دیا جائے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خدا کی پناہ اس سے۔

صحیح بخاری 1050

ثُمَّ رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ غَدَاةٍ مَرْكَبًا فَخَسَفَتِ الشَّمْسُ فَرَجَعَ ضُحًى فَمَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ ظَهْرَانَىِ الْحُجَرِ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي وَقَامَ النَّاسُ وَرَاءَهُ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ فَسَجَدَ ثُمَّ قَامَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ قَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ فَسَجَدَ وَانْصَرَفَ فَقَالَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ ثُمَّ أَمَرَهُمْ أَنْ يَتَعَوَّذُوا مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ.

پھر ایک صبح رسول اللہ ﷺ سواری پر سوار ہوئے۔ اسی روز سورج گرہن لگا۔ آپؐ چاشت کے وقت لوٹ آئے اور (اپنی ازواج کے) حجروں سے ہوتے ہوئے گزرے۔ پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے اور لوگ بھی آپؐ کے پیچھے کھڑے ہوگئے اور بہت دیر تک کھڑے رہے پھر آپؐ نے ایک لمبا رکوع کیا پھر سر اٹھایا اور پھر دیر تک کھڑے رہے اور یہ قیام پہلے سے کم تھا اور پھر آپؐ نے ایک لمبا رکوع کیا اور یہ رکوع پہلے سے کم تھا۔ پھر سر اٹھایا اور سجدہ کیا۔ پھر کھڑے ہوئے اور دیر تک کھڑے رہے اور یہ پہلے قیام سے کم تھا اور پھر ایک لمبا رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر کھڑے ہوئے اور دیر تک کھڑے رہے اور یہ پہلے قیام سے کم تھا اور پھر ایک لمبا رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر سر اٹھایا اور سجدہ کیا اور (نماز سے) فارغ ہوگئے۔ پھر جو کچھ اللہ نے کہلانا چاہا کہا۔ پھر آپؐ نے ان سے فرمایا: عذابِ قبر سے پناہ مانگا کریں۔

10 von 10 heute frei