کتاب 8: باب طُولِ السُّجُودِ فِي الْكُسُوفِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1051

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ قَالَ لَمَّا كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نُودِيَ إِنَّ الصَّلاَةَ جَامِعَةٌ فَرَكَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَكْعَتَيْنِ فِي سَجْدَةٍ ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي سَجْدَةٍ ثُمَّ جَلَسَ ثُمَّ جُلِّيَ عَنِ الشَّمْسِ. قَالَ وَقَالَتْ عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ مَا سَجَدْتُ سُجُودًا قَطُّ كَانَ أَطْوَلَ مِنْهَا.

ابو نعیم (فضل) نے ہم سے بیان کیا، کہا: شیبان (نحوی) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ (بن ابی کثیر) سے، یحيٰ نے ابو سلمہ سے، ابو سلمہ نے حضرت عبداللہؓ بن عمرو سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں سورج گرہن ہوا تو لوگوں کو یہ اطلاع دی گئی کہ نماز باجماعت ہوگی اور نبی ﷺ نے ایک ہی رکعت میں دو رکوع کئے۔ پھر آپؐ کھڑے ہوئے اور ایک رکعت میں دو رکوع کئے۔ پھر آپؐ بیٹھے اور سورج سے تاریکی دور ہوگئی تھی۔ (حضرت عبداللہ بن عمروؓ نے) کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں: میں نے کسی نماز میں اتنا لمبا سجدہ نہیں کیا جتنا اس نماز میں۔

10 von 10 heute frei