کتاب 9: باب صَلاَةِ الْكُسُوفِ جَمَاعَةً

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1052

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ انْخَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً نَحْوًا مِنْ قِرَاءَةِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ قَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ فَقَالَ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لاَ يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ ". قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْنَاكَ تَنَاوَلْتَ شَيْئًا فِي مَقَامِكَ ثُمَّ رَأَيْنَاكَ كَعْكَعْتَ. قَالَ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي رَأَيْتُ الْجَنَّةَ فَتَنَاوَلْتُ عُنْقُودًا وَلَوْ أَصَبْتُهُ لأَكَلْتُمْ مِنْهُ مَا بَقِيَتِ الدُّنْيَا وَأُرِيتُ النَّارَ فَلَمْ أَرَ مَنْظَرًا كَالْيَوْمِ قَطُّ أَفْظَعَ وَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ ". قَالُوا بِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " بِكُفْرِهِنَّ ". قِيلَ يَكْفُرْنَ بِاللَّهِ قَالَ " يَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ وَيَكْفُرْنَ الإِحْسَانَ لَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَّ الدَّهْرَ كُلَّهُ ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ ".

عبداللہ بن مسلمہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے زید بن اسلم سے، زید نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گرہن ہوا اور رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی۔ آپؐ اتنی دیر تک کھڑے رہے جتنی دیر میں سورۃ بقرہ پڑھی جا سکتی ہے۔ پھر آپؐ نے لمبا رکوع کیا اور سر اٹھایا اور دیر تک کھڑے رہے اور یہ قیام پہلے سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے لمبا رکوع کیا اور یہ پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے سجدہ کیا۔ پھر دیر تک کھڑے رہے۔ یہ قیام پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر ایک لمبا رکوع کیا اور یہ رکوع پہلے سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے سر اٹھایا اور دیر تک کھڑے رہے اور یہ قیام پہلے سے کم تھا۔ پھر ایک لمبا رکوع کیا اور یہ رکوع پہلے سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے سجدہ کیا اور پھر (نماز سے) فارغ ہوئے اور سورج ظاہر ہو چکا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے دو نشان ہیں۔ کسی کی موت اور زندگی کی وجہ سے نہیں گہناتے۔ سو جب تم گرہن دیکھو تو اللہ تعالیٰ کو یاد کرو۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ ! ہم نے آپؐ کو دیکھا کہ آپؐ نے اپنی جگہ کھڑے کھڑے کوئی چیز پکڑی ہے پھر ہم نے دیکھا آپؐ پیچھے کو ہٹے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: میں نے جنت کو دیکھا تھا اور ایک خوشہ لینے کو ہاتھ بڑھایا اور اگر وہ لے لیتا تو جب تک دنیا قائم رہتی تم اس سے کھاتے رہتے اور مجھے آگ بھی دکھائی گئی۔ میں نے کبھی کوئی نظارہ ایسا بھیانک نہیں دیکھا جیسے آج۔ میں نے آگ والوں میں اکثر عورتیں دیکھیں۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ ! کس لئے ؟ آپؐ نے فرمایا: ان کے اپنے کفر کی وجہ سے۔ آپؐ سے پوچھا گیا کہ اللہ تعالیٰ کا کفر کرتی ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: خاوند کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان فراموش ہوتی ہیں۔ اگر تو عمر بھر اُن میں سے کسی پر احسان کرے۔ پھر اگر وہ تجھ سے ویسی کوئی بات دیکھے تو وہ کہہ دے گی۔ میں نے تجھ سے کبھی بھلائی نہیں دیکھی۔

10 von 10 heute frei