کتاب 12: باب صَلاَةِ الْكُسُوفِ فِي الْمَسْجِدِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1055
اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید سے، یحيٰ نے عمرہ بنت عبدالرحمن سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ ایک یہودی عورت مانگتی ہوئی ان کے پاس آئی اور انہیں یہ دعا دی: اللہ تجھے قبر کے عذاب سے پناہ دے۔ حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کیا لوگوں کو قبروں میں عذاب ہوگا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ اس سے پناہ میں رکھے۔
صحیح بخاری 1056
اس کے بعد رسول اللہ ﷺ صبح کو سواری پر سوار ہوئے (اس دن) سورج گرہن ہوا۔ آپؐ چاشت کے وقت لوٹے اور (اپنی ازواج کے) حجروں میں سے گذرے۔ پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھائی اور لوگ بھی آپؐ کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔ آپؐ بڑی دیر تک کھڑے رہے۔ پھر ایک لمبا رکوع کیا۔ پھر آپؐ نے سر اٹھایا اور دیر تک کھڑے رہے اور یہ قیام پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے ایک لمبا رکوع کیا اور یہ رکوع پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے سر اٹھایا اور پھر لمبا سجدہ کیا۔ پھر کھڑے ہوئے اور دیر تک کھڑے رہے اور یہ قیام پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر ایک لمبا رکوع کیا اور یہ رکوع پہلے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپؐ کھڑے ہوئے۔ دیر تک کھڑے رہے اور یہ پہلے قیام سے کم تھا۔ پھر آپؐ نے ایک لمبا رکوع کیا اور وہ پہلے رکوع سے کم تھا۔ اور پھر سجدہ کیا اور یہ پہلے سجدہ سے کم تھا۔ پھر (نماز سے) فارغ ہو کر رسول اللہ ﷺ نے جو اللہ نے کہلانا چاہا، کہا۔ پھر آپؐ نے ان سے فرمایا کہ وہ عذابِ قبر سے پناہ مانگا کریں۔