کتاب 17: باب الصَّلاَةِ فِي كُسُوفِ الْقَمَرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1062

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ.

محمود (بن غیلان) نے ہم سے بیان کیا، کہا: سعید بن عامر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے یونس سے، یونس نے حسن (بصری) سے، انہوں نے حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گرہن ہوا اور آپؐ نے دو رکعتیں پڑھیں۔

صحیح بخاری 1063

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَخَرَجَ يَجُرُّ رِدَاءَهُ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْمَسْجِدِ وَثَابَ النَّاسُ إِلَيْهِ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ فَانْجَلَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ " إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَإِنَّهُمَا لاَ يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَإِذَا كَانَ ذَاكَ فَصَلُّوا وَادْعُوا حَتَّى يُكْشَفَ مَا بِكُمْ ". وَذَاكَ أَنَّ ابْنًا لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَاتَ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ فَقَالَ النَّاسُ فِي ذَاكَ.

ابو معمر نے ہم سے بیان کیا، کہا: عبدالوارث نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے بتایا۔ حسن (بصری) سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت ابو بکرہؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں سورج گرہن ہوا۔ آپؐ چادر گھسیٹتے ہوئے باہر آئے۔ مسجد میں پہنچے اور لوگ بھی ادھر ادھر سے آپؐ کے پاس جمع ہو گئے۔ آپؐ نے ان کو دو رکعت نماز پڑھائی۔ اتنے میں سورج روشن ہو گیا۔ آپؐ نے فرمایا: سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے دو نشان ہیں اور وہ کسی کی موت کی وجہ سے نہیں گہناتے۔ سو جب یہ ہو تو نماز پڑھو، دعائیں کرو۔ یہاں تک کہ وہ حالت جو تم پر طاری ہے دور ہو جائے۔ یہ اس لئے فرمایا تھا کہ نبی ﷺ کا ایک بیٹا فوت ہو گیا تھا جسے ابراہیمؓ کہتے تھے۔ لوگ کہنے لگے: ان کی (وفات کی) وجہ سے (گرہن ہوا ہے۔)

10 von 10 heute frei