کتاب 19: باب الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ فِي الْكُسُوفِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1065

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ نَمِرٍ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ جَهَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي صَلاَةِ الْخُسُوفِ بِقِرَاءَتِهِ فَإِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَتِهِ كَبَّرَ فَرَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرَّكْعَةِ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ. ثُمَّ يُعَاوِدُ الْقِرَاءَةَ فِي صَلاَةِ الْكُسُوفِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ.

محمد بن مہران نے ہم سے بیان کیا، کہا: ولید (بن مسلم) نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: (عبدالرحمن) بن نمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابنِ شہاب سے سنا۔ انہوں نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ (وہ کہتی تھیں) کہ نبی ﷺ نے خسوف کی نماز میں قرأت بلند آواز سے کی۔ جب آپؐ قرأت سے فارغ ہوئے تو آپؐ نے اللہ اکبر کہا اور رکوع کیا۔ اور جب رکوع سے (سر) اٹھایا تو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہا۔ پھر آپؐ نے دوبارہ قرأت شروع کر دی۔ کسوف کی نماز میں آپؐ نے دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے کئے۔

صحیح بخاری 1066

وَقَالَ الأَوْزَاعِيُّ وَغَيْرُهُ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ الشَّمْسَ خَسَفَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَبَعَثَ مُنَادِيًا بِالصَّلاَةُ جَامِعَةٌ فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ. وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَمِرٍ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ مِثْلَهُ. قَالَ الزُّهْرِيُّ فَقُلْتُ مَا صَنَعَ أَخُوكَ ذَلِكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ مَا صَلَّى إِلاَّ رَكْعَتَيْنِ مِثْلَ الصُّبْحِ إِذْ صَلَّى بِالْمَدِينَةِ. قَالَ أَجَلْ إِنَّهُ أَخْطَأَ السُّنَّةَ. تَابَعَهُ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي الْجَهْرِ.

اور اَوزاعی وغیرہ نے کہا: میں نے زہری سے سنا۔ وہ عروہ سے، عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں سورج گرہن ہوا۔ آپؐ نے منادی کو بھیجا (کہ لوگوں میں اعلان کرے) نماز باجماعت ہوگی۔ پھر آپؐ آگے بڑھے اور دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے کئے۔ (ولید بن مسلم نے کہا:) عبد الرحمن بن نمر نے مجھے بتایا کہ انہوں نے ابن شہاب سے ایسے ہی سنا۔ (ابن شہاب) زہری کہتے تھے: میں نے (عروہ سے) کہا: تمہارے بھائی حضرت عبداللہ بن زبیرؓ نے کیا کیا؟ انہوں نے جب مدینہ میں نماز پڑھائی تو صبح کی طرح صرف دو رکعتیں ہی پڑھیں۔ (عروہ نے) کہا: ہاں وہ سنت سے چوک گئے۔ (عبدالرحمن بن نمر کی طرح) سفیان بن حسین اور سلیمان بن کثیر نے بھی بلند آواز قرأت کی بابت زہری سے روایت کی۔

10 von 10 heute frei