کتاب 18: باب تَفَكُّرِ الرَّجُلِ الشَّىْءَ فِي الصَّلاَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1221

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ ـ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ـ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم الْعَصْرَ فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ سَرِيعًا دَخَلَ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ وَرَأَى مَا فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ مِنْ تَعَجُّبِهِمْ لِسُرْعَتِهِ فَقَالَ " ذَكَرْتُ وَأَنَا فِي الصَّلاَةِ تِبْرًا عِنْدَنَا فَكَرِهْتُ أَنْ يُمْسِيَ أَوْ يَبِيتَ عِنْدَنَا فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ ".

اسحاق بن منصور نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) روح (بن عبادہ) نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) عمر بن سعید نے ہمیں بتایا ، کہا: ابن ابی ملیکہ نے مجھے خبر دی کہ حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی۔ جب آپؐ نے سلام پھیرا تو جلدی سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی ایک زوجہ کے پاس گئے۔ پھر باہر آئے اور آپؐ نے اس تعجب کو دیکھا جو لوگوں کے چہروں پر آپؐ کے جلدی جانے کی وجہ سے تھا تو آپؐ نے فرمایا: میں نماز میں ہی تھا کہ مجھے سونے کی ایک ڈلی یاد آئی جو ہمارے پاس تھی۔ میں نے نہ چاہا کہ وہ گھر میں شام تک یا فرمایا رات تک رہے۔ میں نے کہہ دیا ہے کہ وہ تقسیم کر دی جائے۔

صحیح بخاری 1222

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرٍ عَنِ الأَعْرَجِ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أُذِّنَ بِالصَّلاَةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لاَ يَسْمَعَ التَّأْذِينَ فَإِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ أَدْبَرَ فَإِذَا سَكَتَ أَقْبَلَ فَلاَ يَزَالُ بِالْمَرْءِ يَقُولُ لَهُ اذْكُرْ مَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ حَتَّى لاَ يَدْرِي كَمْ صَلَّى ". قَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ قَاعِدٌ. وَسَمِعَهُ أَبُو سَلَمَةَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) لیث نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے جعفر سے، جعفر نے اعرج سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پیٹھ موڑ کر گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے۔ تاکہ وہ اذان نہ سنے اور جب مؤذن خاموش ہو جاتا ہے تو پھر آ جاتا ہے۔ جب تکبیر ہوتی ہے تو پھر پیٹھ موڑ کر چلا جاتا ہے۔ جب وہ خاموش ہوتا ہے تو پھر آ جاتا ہے۔ آدمی کو مشغول رکھتا ہے اور اسے وہ وہ باتیں یاد کرنے کے لئے کہتا ہے جو کبھی یاد نہ کرتا۔ یہاں تک کہ اسے پتہ نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھیں۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن کہتے تھے : اگر کسی کو ایسا ہو تو وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرے۔ یہ بات ابو سلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنی۔

صحیح بخاری 1223

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ النَّاسُ أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَلَقِيتُ رَجُلاً فَقُلْتُ بِمَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْبَارِحَةَ فِي الْعَتَمَةِ فَقَالَ لاَ أَدْرِي. فَقُلْتُ لَمْ تَشْهَدْهَا قَالَ بَلَى. قُلْتُ لَكِنْ أَنَا أَدْرِي قَرَأَ سُورَةَ كَذَا وَكَذَا.

محمد بن مثنی نے ہم سے بیان کیا (کہا:) عثمان بن عمر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: ابن ابی ذئب نے مجھے بتایا کہ سعید مقبری سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ کہتے تھے: لوگ کہتے ہیں: ابوہریرہؓ بہت حدیثیں بیان کرتا ہے تو میں ایک شخص کو ملا اور اس سے پوچھا: کل رات عشاء میں رسول اللہ ﷺ نے کون سی سورۃ پڑھی تھی؟ تو اس نے کہا میں نہیں جانتا۔ میں نے کہا: کیا تم نماز میں موجود نہ تھے؟ کہنے لگا تھا تو سہی۔ میں نے کہا: مجھے تو یاد ہے۔ آپؐ نے فلاں فلاں سورتیں پڑھی تھیں۔

10 von 10 heute frei