کتاب 22: كتاب السهو

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1224

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكْعَتَيْنِ مِنْ بَعْضِ الصَّلَوَاتِ ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَجْلِسْ فَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ وَنَظَرْنَا تَسْلِيمَهُ كَبَّرَ قَبْلَ التَّسْلِيمِ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ سَلَّمَ.

عبد اللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مالک بن انس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبد الرحمن اعرج سے، اعرج نے حضرت عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ہمیں کسی نماز میں دو رکعتیں پڑھا کر پھر کھڑے ہوگئے اور بیٹھے نہیں۔ لوگ بھی آپؐ کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ جب آپؐ نے نماز ختم کی اور ہم آپؐ کے سلام کے منتظر تھے تو آپؐ نے سلام سے پہلے اللہ اکبر کہا اور بیٹھے بیٹھے دو سجدے کئے۔ پھر آپؐ نے سلام پھیرا۔

صحیح بخاری 1225

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَامَ مِنِ اثْنَتَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ لَمْ يَجْلِسْ بَيْنَهُمَا فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ.

عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا ، (کہا:) مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید (انصاری) سے، یحيٰ نے عبد الرحمن اعرج سے، عبدالرحمن نے حضرت عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ظہر کی دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوگئے اور درمیان میں بیٹھے نہیں۔ جب آپؐ نماز ختم کرچکے تو آپؐ نے دو سجدے کئے۔ پھر اس کے بعد سلام پھیرا۔

صحیح بخاری 1226

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلاَةِ فَقَالَ " وَمَا ذَاكَ ". قَالَ صَلَّيْتَ خَمْسًا. فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ.

ابوالولید نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حکم بن (عتیبہ) سے، حکم نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبد اللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی پانچ رکعتیں پڑھیں تو آپؐ سے پوچھا گیا: کیا نماز میں زیادتی ہوئی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: کیوں، کیا بات ہے؟ تو ایک نے کہا: آپؐ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ تب آپؐ نے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کیے۔

صحیح بخاری 1227

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ الصَّلاَةُ يَا رَسُولَ اللَّهَ أَنَقَصَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لأَصْحَابِهِ " أَحَقٌّ مَا يَقُولُ ". قَالُوا نَعَمْ. فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ. قَالَ سَعْدٌ وَرَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّى مِنَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ فَسَلَّمَ وَتَكَلَّمَ ثُمَّ صَلَّى مَا بَقِيَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَقَالَ هَكَذَا فَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.

آدم نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعد بن ابراہیم سے، سعد نے ابو سلمہ سے، ابو سلمہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی اور سلام پھیرا تو ذوالیدین نے آپؐ سے کہا : یا رسول اللہ! کیا نماز کچھ کم ہو گئی ہے؟ اس پر نبی ﷺ نے اپنے صحابہ سے پوچھا: کیا صحیح ہے جو یہ کہتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ تب آپؐ نے دو رکعتیں اور پڑھیں۔ پھر آپؐ نے دو سجدے کئے۔ سعد کہتے تھے: اور میں نے حضرت عروہ بن زبیرؓ کو دیکھا کہ انہوں نے مغرب کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرا اور باتیں بھی کیں۔ پھر جو (رکعت) باقی رہ گئی تھی۔ وہ پڑھی اور دو سجدے کئے اور کہا: نبی ﷺ نے اسی طرح کیا تھا۔

صحیح بخاری 1228

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ. أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم انْصَرَفَ مِنِ اثْنَتَيْنِ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ أَقُصِرَتِ الصَّلاَةُ أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ ". فَقَالَ النَّاسُ نَعَمْ. فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى اثْنَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ.
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ فِي سَجْدَتَىِ السَّهْوِ تَشَهُّدٌ قَالَ لَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ.

عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مالک بن انس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب بن ابی تمیمہ سختیانی سے، ایوب نے محمد بن سیرین سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ دو رکعتیں پڑھ کر نماز سے فارغ ہوگئے تو آپؐ سے ذو الیدین نے کہا: یا رسول اللہ! نماز کم ہوگئی ہے یا آپؐ بھول گئے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا؟ کیا ذو الیدین سچ کہتا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: ہاں۔ تب رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں اور پڑھائیں۔ پھر آپؐ نے سلام پھیرا۔ پھر اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا جیسے آپؐ سجدہ کیا کرتے تھے یا اس سے لمبا۔ پھر آپؐ نے سر اٹھایا۔ سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) حماد (بن یزید) نے ہمیں بتایا کہ سلمہ بن علقمہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے محمد (بن سیرین) سے پوچھا: کیا سہو کے دو سجدوں میں تشہد ہوتا ہے؟ تو انہوں نے کہا: اَز روئے حدیث حضرت ابوہریرہؓ تشہد نہیں ہوتا۔

صحیح بخاری 1229

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِحْدَى صَلاَتَىِ الْعَشِيِّ ـ قَالَ مُحَمَّدٌ وَأَكْثَرُ ظَنِّي الْعَصْرَ ـ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا وَفِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ـ رضى الله عنهما ـ فَهَابَا أَنْ يُكَلِّمَاهُ وَخَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ فَقَالُوا أَقَصُرَتِ الصَّلاَةُ وَرَجُلٌ يَدْعُوهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ذُو الْيَدَيْنِ فَقَالَ أَنَسِيتَ أَمْ قَصُرَتْ فَقَالَ " لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تُقْصَرْ ". قَالَ بَلَى قَدْ نَسِيتَ. فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَكَبَّرَ ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ فَكَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ.

حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) یزید بن ابراہیم نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد (بن سیرین) سے، محمد نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے دوپہر کی دو نمازوں میں سے ایک نماز میں دو رکعتیں پڑھیں۔ محمد بن (سیرین) کہتے تھے : اور میرا غالب گمان یہ ہے کہ وہ عصر کی نماز تھی۔ پھر آپؐ نے سلام پھیرا۔ اس کے بعد آپؐ ایک لکڑی پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوئے جو مسجد کے سامنے تھی۔ آپؐ نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا اور لوگوں میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے۔ یہ دونوں آپؐ سے بات کرنے میں ہچکچاتے تھے اور لوگوں میں سے جلد باز مسجد سے نکل گئے اور انہوں نے کہا: کیا نماز کم ہوگئی ہے؟ اور ایک شخص نے؛ جسے رسول اللہ ﷺ ذوالیدین فرمایا کرتے تھے؛ کہا: کیا آپ بھول گئے ہیں یا نماز کم ہوگئی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: نہ میں بھولا ہوں نہ نماز کم ہوئی ہے۔ تو اس نے کہا: نہیں بلکہ آپؐ بھول گئے ہیں۔ تب رسول اللہ ﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر اس کے بعد سلام پھیرا۔ پھر اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا، جیسے آپؐ سجدہ کیا کرتے تھے یا اس سے لمبا۔ پھر آپؐ نے سر اُٹھایا اور اللہ اکبر کہا۔

صحیح بخاری 1230

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ الأَسْدِيِّ حَلِيفِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَامَ فِي صَلاَةِ الظُّهْرِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلاَتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَكَبَّرَ فِي كُلِّ سَجْدَةٍ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَسَجَدَهُمَا النَّاسُ مَعَهُ مَكَانَ مَا نَسِيَ مِنَ الْجُلُوسِ. تَابَعَهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي التَّكْبِيرِ.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا، کہا: لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے اعرج سے، اعرج نے حضرت عبداللہ بن بحینہ اسدیؓ سے جو بنی عبد المطلب کے حلیف تھے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ ظہر کی نماز میں کھڑے ہوگئے جبکہ آپؐ کو بیٹھنا چاہیے تھا۔ جب آپؐ نماز پوری کرچکے تو آپؐ نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کئے۔ ہر سجدہ میں اللہ اکبر کہتے اور آپؐ بیٹھے ہوئے تھے اور لوگوں نے بھی آپؐ کے ساتھ یہ دو سجدے کئے۔ اس بیٹھنے کے بدلے جو آپؐ بھول گئے تھے۔ لیث کی طرح ابن جریج نے بھی ابن شہاب سے اللہ اکبر کہنے کے متعلق روایت کی ہے۔

صحیح بخاری 1231

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا نُودِيَ بِالصَّلاَةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لاَ يَسْمَعَ الأَذَانَ فَإِذَا قُضِيَ الأَذَانُ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ بِهَا أَدْبَرَ فَإِذَا قُضِيَ التَّثْوِيبُ أَقْبَلَ حَتَّى يَخْطِرَ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ يَقُولُ اذْكُرْ كَذَا وَكَذَا مَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ إِنْ يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَإِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ كَمْ صَلَّى ثَلاَثًا أَوْ أَرْبَعًا فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهْوَ جَالِسٌ ".

معاذ بن فضالہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) ہشام بن ابی عبد اللہ دستوائی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن کثیر سے، یحيٰ نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب نماز کے لئے پکارا جاتا ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر گوز مارتا ہوا چلا جاتا ہے تا کہ وہ اذان نہ سنے۔ جب اذان ختم ہوتی ہے تو وہ آجاتا ہے۔ پھر جب تکبیر اقامت پر صفیں درست کی جاتی ہیں تو پیٹھ موڑ کر چل دیتا ہے۔ پھر جب نمازی قبلہ رخ ہو کر نماز شروع کرتا ہے تو وہ آجاتا ہے تا آدمی اور اس کے نفس کے درمیان وسوسے ڈالے۔ کہتا ہے: یہ بات یاد کر وہ یاد کر اور اسے وہ وہ باتیں یاد دِلاتا ہے جو وہ کبھی یاد کرنے کو نہیں تھا۔ آخر آدمی کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ نہیں جانتا کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟ اگر تم میں سے کسی کو پتہ نہ رہے کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں، تین یا چار؟ تو وہ بیٹھے بیٹھے سجدے کر لے۔

صحیح بخاری 1232

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي جَاءَ الشَّيْطَانُ فَلَبَسَ عَلَيْهِ حَتَّى لاَ يَدْرِيَ كَمْ صَلَّى فَإِذَا وَجَدَ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے، ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگے تو شیطان آتا ہے اور اس کے لئے نماز مشتبہ کر دیتا ہے، یہاں تک کہ اسے پتہ نہیں رہتا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں؟ پس جب تم میں سے کسی کو ایسا اتفاق ہو تو چاہیے کہ وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرے۔

صحیح بخاری 1233

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ كُرَيْبٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَزْهَرَ ـ رضى الله عنهم ـ أَرْسَلُوهُ إِلَى عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ فَقَالُوا اقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلاَمَ مِنَّا جَمِيعًا وَسَلْهَا عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ صَلاَةِ الْعَصْرِ وَقُلْ لَهَا إِنَّا أُخْبِرْنَا أَنَّكِ تُصَلِّينَهُمَا وَقَدْ بَلَغَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهَا. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَكُنْتُ أَضْرِبُ النَّاسَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْهُمَا. فَقَالَ كُرَيْبٌ فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ فَبَلَّغْتُهَا مَا أَرْسَلُونِي. فَقَالَتْ سَلْ أُمَّ سَلَمَةَ. فَخَرَجْتُ إِلَيْهِمْ فَأَخْبَرْتُهُمْ بِقَوْلِهَا فَرَدُّونِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ بِمِثْلِ مَا أَرْسَلُونِي بِهِ إِلَى عَائِشَةَ. فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ ـ رضى الله عنها ـ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْهَا ثُمَّ رَأَيْتُهُ يُصَلِّيهِمَا حِينَ صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ دَخَلَ عَلَىَّ وَعِنْدِي نِسْوَةٌ مِنْ بَنِي حَرَامٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ الْجَارِيَةَ فَقُلْتُ قُومِي بِجَنْبِهِ قُولِي لَهُ تَقُولُ لَكَ أُمُّ سَلَمَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ سَمِعْتُكَ تَنْهَى عَنْ هَاتَيْنِ وَأَرَاكَ تُصَلِّيهِمَا. فَإِنْ أَشَارَ بِيَدِهِ فَاسْتَأْخِرِي عَنْهُ. فَفَعَلَتِ الْجَارِيَةُ فَأَشَارَ بِيَدِهِ فَاسْتَأْخَرَتْ عَنْهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ " يَا بِنْتَ أَبِي أُمَيَّةَ سَأَلْتِ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَإِنَّهُ أَتَانِي نَاسٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ فَشَغَلُونِي عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ فَهُمَا هَاتَانِ ".

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبداللہ) بن وہب نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عمرو (بن حارث) نے بکیر سے، بکیر نے کریب سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت ابن عباس، حضرت مسور بن مخرمہ اور حضرت عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہم نے ان کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا اور کہا: ہم سب کی طرف سے ان کو سلام کہیں اور ان سے عصر کی نماز کے بعد دو رکعتوں کی بابت پوچھیں اور ان سے کہیں: ہمیں بتایا گیا ہے کہ آپ پڑھا کرتی ہیں۔ حالانکہ ہمیں یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی ﷺ نے ان سے روکا تھا اور حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہو کر لوگوں کو مار مار کر ان سے روکا کرتا تھا۔ کریب نے کہا: میں حضرت عائشہؓ کے پاس گیا اور میں نے انہیں وہ پیغام پہنچایا جس کے لئے مجھے بھیجا تھا۔ تو انہوں نے کہا: حضرت ام سلمہؓ سے پوچھو: میں ان (لوگوں) کے پاس واپس گیا اور حضرت عائشہؓ نے جو کہا تھا۔ میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے اسی پیغام کے ساتھ مجھے حضرت ام سلمہؓ کی طرف لوٹایا؛ جس کے ساتھ مجھے حضرت عائشہؓ کی طرف بھیجا تھا۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کو اس سے منع کرتے ہوئے سنا تھا۔ پھر میں نے آپؐ کو دیکھا کہ جب آپؐ نے عصر کی نماز پڑھ لی تو آپؐ نے یہ دو رکعتیں بھی پڑھیں۔ پھر آپؐ میرے ہاں آئے، تو اس وقت انصار میں سے بنی حرام قبیلہ کی کچھ عورتیں میرے پاس تھیں۔ میں نے آپؐ کے پاس ایک لڑکی کو بھیجا اور کہا: تم آنحضرت ﷺ کے پاس کھڑے ہو کر آپؐ سے کہنا: ام سلمہؓ آپ سے پوچھتی ہے: یا رسول اللہ! میں نے آپؐ کو ان دو رکعتوں سے منع کرتے ہوئے سنا تھا اور اب میں دیکھتی ہوں کہ آپؐ یہ پڑھ رہے ہیں۔ اگر آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا تو پیچھے ہٹ جانا۔ لڑکی نے جا کر ایسا ہی کیا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور وہ پیچھے ہٹ گئی۔ جب آپؐ نماز سے فارغ ہوئے تو آپؐ نے فرمایا: ابوامیہ کی بیٹی! تو نے نماز عصر کے بعد کی دو رکعتوں کی بابت پوچھا ہے اور بات یہ ہے کہ عبدالقیس کے کچھ لوگ میرے پاس آئے تھے۔ انہوں نے مجھے مشغول رکھا۔ دو رکعتیں نہیں پڑھنے دیں جو کہ ظہر کے بعد ہوتی ہیں سو یہ وہی دو رکعتیں ہیں۔

صحیح بخاری 1234

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَلَغَهُ أَنَّ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ كَانَ بَيْنَهُمْ شَىْءٌ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصْلِحُ بَيْنَهُمْ فِي أُنَاسٍ مَعَهُ فَحُبِسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَحَانَتِ الصَّلاَةُ فَجَاءَ بِلاَلٌ إِلَى أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ حُبِسَ وَقَدْ حَانَتِ الصَّلاَةُ فَهَلْ لَكَ أَنْ تَؤُمَّ النَّاسَ قَالَ نَعَمْ إِنْ شِئْتَ. فَأَقَامَ بِلاَلٌ وَتَقَدَّمَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ فَكَبَّرَ لِلنَّاسِ وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمْشِي فِي الصُّفُوفِ حَتَّى قَامَ فِي الصَّفِّ فَأَخَذَ النَّاسُ فِي التَّصْفِيقِ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ لاَ يَلْتَفِتُ فِي صَلاَتِهِ فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ الْتَفَتَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُهُ أَنْ يُصَلِّيَ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ يَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَرَجَعَ الْقَهْقَرَى وَرَاءَهُ حَتَّى قَامَ فِي الصَّفِّ فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى لِلنَّاسِ فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَا لَكُمْ حِينَ نَابَكُمْ شَىْءٌ فِي الصَّلاَةِ أَخَذْتُمْ فِي التَّصْفِيقِ إِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ مَنْ نَابَهُ شَىْءٌ فِي صَلاَتِهِ فَلْيَقُلْ سُبْحَانَ اللَّهِ. فَإِنَّهُ لاَ يَسْمَعُهُ أَحَدٌ حِينَ يَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ إِلاَّ الْتَفَتَ يَا أَبَا بَكْرٍ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ لِلنَّاسِ حِينَ أَشَرْتُ إِلَيْكَ ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ مَا كَانَ يَنْبَغِي لاِبْنِ أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم.

قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) یعقوب بن عبدالرحمن نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حازم (سلمہ بن دینار) سے، ابو حازم نے حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ کو خبر پہنچی کہ بنی عمرو بن عوف کے درمیان کچھ جھگڑا ہوا ہے۔ آپؐ اپنے ساتھ بعض صحابہؓ کو لے کر ان میں صلح کرانے کے لئے گئے اور رسول اللہ ﷺ (وہاں) رک گئے اور نماز کا وقت آ پہنچا۔ حضرت بلالؓ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ابوبکر! رسول اللہ ﷺ تو رک گئے اور نماز کا وقت بھی ہو گیا ہے۔ کیا آپ لوگوں کی امامت کریں گے؟ انہوں نے کہا: اچھا اگر تم چاہتے ہو۔ حضرت بلالؓ نے تکبیر اقامت کہی اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور لوگوں کے لئے اللہ اکبر کہا اور رسول اللہ ﷺ بھی صفوں میں سے چلتے ہوئے آگئے اور پہلی صف میں کھڑے ہوگئے اور لوگوں نے تالیاں بجانی شروع کر دیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں اِدھر اُدھر دھیان نہیں کرتے تھے۔ جب لوگوں نے بہت تالیاں بجائیں تو انہوں نے مڑ کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ موجود ہیں اور رسول اللہ ﷺ نے انہیں اشارہ کیا کہ نماز پڑھاؤ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور اللہ تعالیٰ کی حمد کی اور اُلٹے پاؤں پیچھے ہٹے۔ یہاں تک کہ صف میں کھڑے ہوگئے اور رسول اللہ ﷺ آگے بڑھے اور آپؐ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب آپؐ فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپؐ نے فرمایا: لوگو! تمہیں نماز میں کوئی امر پیش آئے تو تم تالیاں بجانے لگتے ہو۔ تالی بجانا تو عورتوں کے لئے ہے۔ جسے نماز میں کوئی بات پیش آئے تو چاہیے کہ سبحان اللہ کہے۔ جس وقت سبحان اللہ کہے گا تو جو بھی سنے گا اس کی طرف متوجہ ہوگا۔ ابوبکرؓ! جب میں نے تمہیں اشارہ کیا تھا تو تمہیں کس بات نے روکا کہ لوگوں کو نماز پڑھاتے؟ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: ابوقحافہ کے بیٹے کے لئے یہ زیبا نہ تھا کہ رسول اللہ ﷺ کے آگے ہو کر نماز پڑھائے۔

صحیح بخاری 1235

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ وَهِيَ تُصَلِّي قَائِمَةً وَالنَّاسُ قِيَامٌ فَقُلْتُ مَا شَأْنُ النَّاسِ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا إِلَى السَّمَاءِ. فَقُلْتُ آيَةٌ. فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا أَىْ نَعَمْ.

یحيٰ بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبداللہ) بن وہب نے مجھ سے بیان کیا، (کہا:) (سفیان) ثوری نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے فاطمہ (بنت منذر) سے، فاطمہ نے حضرت اسمائؓ سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور وہ کھڑی نماز پڑھ رہی تھیں اور لوگ بھی کھڑے تھے۔ میں نے کہا: لوگوں کی کیا حالت ہے؟ تو اُنہوں نے اپنے سر سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔ میں نے کہا: کیا کوئی نشان ہے؟ تو انہوں نے سر سے اشارہ کیا۔ یعنی ہاں۔

صحیح بخاری 1236

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاكٍ جَالِسًا وَصَلَّى وَرَاءَهُ قَوْمٌ قِيَامًا فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْلِسُوا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا ".

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے اپنے باپ (عروہ بن زبیر) سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی ﷺ کی زوجہ سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: نبی ﷺ نے اپنے گھر میں بیٹھ کر نماز پڑھی اور آپؐ بیمار تھے اور کچھ لوگوں نے بھی آپؐ کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھی۔ آپؐ نے انہیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ۔ جب فارغ ہوئے تو فرمایا: امام تو اس لئے مقرر ہوا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ اس لئے جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سر اُٹھائے تم بھی سر اُٹھاؤ۔

10 von 10 heute frei