کتاب 3: باب إِذَا سَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثٍ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ مِثْلَ سُجُودِ الصَّلاَةِ أَوْ أَطْوَلَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1227

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ الصَّلاَةُ يَا رَسُولَ اللَّهَ أَنَقَصَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم لأَصْحَابِهِ " أَحَقٌّ مَا يَقُولُ ". قَالُوا نَعَمْ. فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ. قَالَ سَعْدٌ وَرَأَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّى مِنَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ فَسَلَّمَ وَتَكَلَّمَ ثُمَّ صَلَّى مَا بَقِيَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَقَالَ هَكَذَا فَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم.

آدم نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سعد بن ابراہیم سے، سعد نے ابو سلمہ سے، ابو سلمہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی اور سلام پھیرا تو ذوالیدین نے آپؐ سے کہا : یا رسول اللہ! کیا نماز کچھ کم ہو گئی ہے؟ اس پر نبی ﷺ نے اپنے صحابہ سے پوچھا: کیا صحیح ہے جو یہ کہتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ تب آپؐ نے دو رکعتیں اور پڑھیں۔ پھر آپؐ نے دو سجدے کئے۔ سعد کہتے تھے: اور میں نے حضرت عروہ بن زبیرؓ کو دیکھا کہ انہوں نے مغرب کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرا اور باتیں بھی کیں۔ پھر جو (رکعت) باقی رہ گئی تھی۔ وہ پڑھی اور دو سجدے کئے اور کہا: نبی ﷺ نے اسی طرح کیا تھا۔

10 von 10 heute frei