کتاب 4: باب مَنْ لَمْ يَتَشَهَّدْ فِي سَجْدَتَىِ السَّهْوِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1228
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ فِي سَجْدَتَىِ السَّهْوِ تَشَهُّدٌ قَالَ لَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ.
عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مالک بن انس نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب بن ابی تمیمہ سختیانی سے، ایوب نے محمد بن سیرین سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ دو رکعتیں پڑھ کر نماز سے فارغ ہوگئے تو آپؐ سے ذو الیدین نے کہا: یا رسول اللہ! نماز کم ہوگئی ہے یا آپؐ بھول گئے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے پوچھا؟ کیا ذو الیدین سچ کہتا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: ہاں۔ تب رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں اور پڑھائیں۔ پھر آپؐ نے سلام پھیرا۔ پھر اللہ اکبر کہا اور سجدہ کیا جیسے آپؐ سجدہ کیا کرتے تھے یا اس سے لمبا۔ پھر آپؐ نے سر اٹھایا۔ سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) حماد (بن یزید) نے ہمیں بتایا کہ سلمہ بن علقمہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے محمد (بن سیرین) سے پوچھا: کیا سہو کے دو سجدوں میں تشہد ہوتا ہے؟ تو انہوں نے کہا: اَز روئے حدیث حضرت ابوہریرہؓ تشہد نہیں ہوتا۔