کتاب 8: باب غُسْلِ الْمَيِّتِ وَوُضُوئِهِ بِالْمَاءِ وَالسِّدْرِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1253
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الأَنْصَارِيَّةِ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ تُوُفِّيَتِ ابْنَتُهُ فَقَالَ " اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مَنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي ". فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَعْطَانَا حِقْوَهُ فَقَالَ " أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ ". تَعْنِي إِزَارَهُ.
اسماعیل بن عبداللہ (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ایوب سختیانی سے، ایوب نے محمد بن سیرین سے، انہوں نے حضرت امّ عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: جب رسول اللہ ﷺ کی لڑکی فوت ہوگئیں تو آپؐ ہمارے پاس آئے اور فرمایا: اس کو تین یا پانچ بار پانی اور بیری کے پتوں سے نہلائو یا اس سے زیادہ بار اگر تم مناسب سمجھو اور آخری بار میں کافور ڈال دو یا فرمایا: کچھ کافور ڈال دو۔ جب تم فارغ ہو چکو تو مجھے اطلاع دو۔ سو جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپؐ کو اطلاع دی۔ آپؐ نے اپنا تہ بند ہمیں دیا اور فرمایا: یہ اس پر لپیٹ دو۔ یعنی آپؐ کے تہ بند کو۔
10 von 10 heute frei