کتاب 9: باب مَا يُسْتَحَبُّ أَنْ يُغْسَلَ وِتْرًا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1254

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابْنَتَهُ فَقَالَ " اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الآخِرَةِ كَافُورًا فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي ". فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَى إِلَيْنَا حِقْوَهُ فَقَالَ " أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ ". فَقَالَ أَيُّوبُ وَحَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُحَمَّدٍ وَكَانَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ " اغْسِلْنَهَا وِتْرًا ". وَكَانَ فِيهِ " ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا ". وَكَانَ فِيهِ أَنَّهُ قَالَ " ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا ". وَكَانَ فِيهِ أَنَّ أُمَّ عَطِيَّةَ قَالَتْ وَمَشَطْنَاهَا ثَلاَثَةَ قُرُونٍ.

محمد (بن مثنیٰ) نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) عبدالوھاب ثقفی نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے محمد (بن سیرین) سے، انہوں نے حضرت امّ عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس آئے اور ہم آپؐ کی لڑکی کو نہلا رہے تھے تو آپؐ نے فرمایا: اسے تین یا پانچ دفعہ یا اس سے زیادہ دفعہ پانی اور بیری کے پتوں سے نہلائو اور آخری دفعہ میں کافور ڈال دو اور جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دو۔ جب ہم فارغ ہوئیں تو آپؐ کو اطلاع دی۔ آپؐ نے ہماری طرف اپنا تہ بند پھینک دیا اور فرمایا: یہ اس پر لپیٹ دو۔ ایوب کہتے تھے کہ حفصہ نے بھی محمد (بن سیرین) کی روایت کی طرح مجھ سے روایت کی اور حفصہ کی روایت میں یہ الفاظ تھے کہ اسے طاق بار نہلائو اور اس میں یہ بھی تھا : تین یا پانچ یا سات بار اور اس میں یہ بھی تھا کہ آپؐ نے فرمایا کہ اس کے دا ہنی اطراف اور وضو کے اعضاء پہلے دھو اور اس میں یہ بھی تھا کہ حضرت امّ عطیہؓ نے کہا: ہم نے اسے کنگھی کر کے اس کی تین لٹیں کر دیں۔

10 von 10 heute frei