کتاب 12: باب هَلْ تُكَفَّنُ الْمَرْأَةُ فِي إِزَارِ الرَّجُلِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1257
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ تُوُفِّيَتْ بِنْتُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَنَا " اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي ". فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَنَزَعَ مِنْ حِقْوِهِ إِزَارَهُ وَقَالَ " أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ ".
عبدالرحمن بن حماد نے ہم سے بیان کیا، کہا: (عبداللہ) بن عون نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے محمد (بن سیرین) سے، انہوں نے حضرت ام عطیہؓ سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: نبی ﷺ کی بیٹی فوت ہوئیں تو آپؐ نے ہم سے فرمایا: اسے تین یا پانچ بار نہلائو یا اس سے زیادہ اگر تم مناسب سمجھو۔ جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دو۔ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپؐ کو اطلاع دی تو آپؐ نے اپنا تہ بند اپنی کمر سے اتار کر دیا اور فرمایا: اسے اس پر لپیٹ دو۔
10 von 10 heute frei