کتاب 34: باب
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1293
علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا: محمد) بن منکدر نے ہمیں بتایا۔ کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میرے والد اُحد کے دن لائے گئے۔ ان کے ناک‘ کان کاٹ ڈالے گئے تھے اور وہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے رکھے گئے اور انہیں ایک کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا۔ میں (لاش کے پاس) گیا۔ چاہتا تھا کہ اس سے کپڑا ہٹائوں۔ لوگوں نے مجھے منع کیا۔ پھر میں (لاش کے پاس) گیا۔ اس سے کپڑا ہٹانے لگا تو لوگوں نے مجھے منع کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا اور لاش اٹھائی گئی۔ اتنے میں آپؐ نے ایک چلانے والی کی آواز سنی تو آپؐ نے فرمایا: یہ کون عورت ہے؟ لوگوں نے کہا: عمرو کی بیٹی۔ یا کہا: عمرو کی بہن تو آپؐ نے فرمایا: کیوں روتی ہے؟ یا فرمایا: مت رو۔ فرشتے اپنے پروں سے ان پر سایہ کئے رہے یہاں تک کہ ان کا جنازہ اٹھایا گیا۔