کتاب 44: باب الْبُكَاءِ عِنْدَ الْمَرِيضِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1304
اصبغ (بن فرج) نے ہمیں بتایا۔ ابن وہب سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: عمرو (بن حارث) نے مجھے بتایا۔ انہوں نے سعید بن حارث انصاری سے، سعید نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت سعد بن عبادہؓ کو کسی بیماری کی شکایت ہوئی تو رسول اللہ ﷺ، حضرت عبدالرحمن بن عوف، حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کو اپنے ساتھ لے کر ان کی بیمار پرسی کے لئے گئے۔ جب ان کے پاس پہنچے تو آپؐ نے ان کو گھر والوں کے جمگھٹ میں پایا۔ آپؐ نے فرمایا: کیا فوت ہوگئے ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں یا رسول اللہ۔ نبی ﷺ رو پڑے۔ لوگوں نے نبی ﷺ کو روتے دیکھا تو وہ بھی روئے۔ آپؐ نے فرمایا: سنتے نہیں۔ دیکھو اللہ آنکھ کے آنسو نکلنے سے عذاب نہیں دیتا اور نہ دل کے غمگین ہونے پر۔ بلکہ اس کی وجہ سے سزا دے گا یا رحم کرے گا اور آپؐ نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا اور میت کو بھی اس کے گھر والوں کے اس پر نوحہ کرنے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس بناء پر چھڑی سے مارا کرتے تھے اور پتھر بھی پھینکتے تھے اور خاک بھی ڈالا کرتے تھے۔