کتاب 66: باب الصَّلاَةِ عَلَى الْقَبْرِ بَعْدَ مَا يُدْفَنُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1336

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ مَرَّ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَلَى قَبْرٍ مَنْبُوذٍ فَأَمَّهُمْ وَصَلَّوْا خَلْفَهُ. قُلْتُ مَنْ حَدَّثَكَ هَذَا يَا أَبَا عَمْرٍو قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ.

حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) شعبہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) سلیمان شیبانی نے مجھ سے بیان کیا، کہا: میں نے شعبی سے سنا۔ انہوں نے کہا: مجھے اس نے بتایا۔ جو نبی ﷺ کے ساتھ ایک الگ قبر پر سے گزرا تھا اور آپؐ ان کے امام ہوئے اور انہوں نے آپؐ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی۔ میں نے کہا: ابوعمرو! آپ کو یہ کس نے بتایا؟ کہا : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے۔

صحیح بخاری 1337

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ أَسْوَدَ ـ رَجُلاً أَوِ امْرَأَةً ـ كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ وَلَمْ يَعْلَمِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِمَوْتِهِ فَذَكَرَهُ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ " مَا فَعَلَ ذَلِكَ الإِنْسَانُ ". قَالُوا مَاتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " أَفَلاَ آذَنْتُمُونِي ". فَقَالُوا إِنَّهُ كَانَ كَذَا وَكَذَا قِصَّتَهُ. قَالَ فَحَقَرُوا شَأْنَهُ. قَالَ " فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ ". فَأَتَى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ.

محمد بن فضل نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ثابت سے، ثابت نے ابورافع سے، ابورافع نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک کالا مرد یا کہا، کالی عورت { جس کا قیام مسجد میں تھا۔ } مسجد میں جھاڑو دینا اس کا کام تھا فوت ہو گیا اور اس کے فوت ہو جانے کی خبر رسول اللہ ﷺ کو نہ دی گئی۔ ایک روز آپؐ نے اس کو یاد کیا اور فرمایا: اس کا کیا ہوا؟ لوگوں نے اس کے فوت ہونے کی خبر رسول اللہ ﷺ کو دی۔ آپؐ نے فرمایا: تم نے مجھے اس کی خبر کیوں نہ دی؟ انہوں نے سارا واقعہ بیان کیا۔ (حضرت ابوہریرہؓ) کہتے تھے: لوگوں نے اس کی حالت حقیر سمجھی۔ آپؐ نے فرمایا: مجھے اس کی قبر کا پتہ بتا دو۔ (حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے:) پھر آپؐ اس کی قبر پر آئے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔

10 von 10 heute frei