کتاب 68: باب مَنْ أَحَبَّ الدَّفْنَ فِي الأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ أَوْ نَحْوِهَا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1339

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ " أُرْسِلَ مَلَكُ الْمَوْتِ إِلَى مُوسَى ـ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ ـ فَلَمَّا جَاءَهُ صَكَّهُ فَرَجَعَ إِلَى رَبِّهِ فَقَالَ أَرْسَلْتَنِي إِلَى عَبْدٍ لاَ يُرِيدُ الْمَوْتَ. فَرَدَّ اللَّهُ عَلَيْهِ عَيْنَهُ وَقَالَ ارْجِعْ فَقُلْ لَهُ يَضَعُ يَدَهُ عَلَى مَتْنِ ثَوْرٍ فَلَهُ بِكُلِّ مَا غَطَّتْ بِهِ يَدُهُ بِكُلِّ شَعْرَةٍ سَنَةٌ. قَالَ أَىْ رَبِّ ثُمَّ مَاذَا قَالَ ثُمَّ الْمَوْتُ. قَالَ فَالآنَ. فَسَأَلَ اللَّهَ أَنْ يُدْنِيَهُ مِنَ الأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ رَمْيَةً بِحَجَرٍ ". قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَلَوْ كُنْتُ ثَمَّ لأَرَيْتُكُمْ قَبْرَهُ إِلَى جَانِبِ الطَّرِيقِ عِنْدَ الْكَثِيبِ الأَحْمَرِ ".

محمود نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) عبدالرزاق نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) معمر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (عبداللہ) بن طائوس سے، عبداللہ نے اپنے باپ سے، ان کے باپ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس ملک الموت بھیجا گیا۔ جب وہ ان کے پاس آیا تو انہوں نے اس کو ایک تھپڑ مارا (اور اس کی آنکھ پھوڑ ڈالی) اس پر وہ اپنے ربّ کی طرف لوٹا اور کہا: تو نے مجھے ایک ایسے بندے کی طرف بھیجا جو مرنا نہیں چاہتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی آنکھ پھر ویسی کردی اور فرمایا: پھر جاؤ اور موسیٰؑ سے کہو کہ وہ ایک بیل کی پیٹھ پر اپنا ہاتھ رکھے تو اسے اتنی ہی عمر دی جائے گی جتنے کو اس کا ہاتھ ڈھانپ لے۔ ہر ایک بال کے بدلے ایک سال۔ حضرت موسیٰؑ نے کہا: اے میرے رب ! اس کے بعد کیا ہوگا؟ فرمایا: پھر موت۔ حضرت موسیٰؑ نے کہا: تو پھر ابھی سہی۔ پھر حضرت موسیٰؑ نے اللہ تعالیٰ سے یہ سوال کیا کہ اس کو بیت المقدس سے ایک پتھر کی مار (فاصلہ) جتنا نزدیک کردے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر میں وہاں ہوتا تو میں تم کو موسیٰؑ کی قبر لال ٹیلے کے پاس راستہ کے قریب دکھا دیتا۔

10 von 10 heute frei