کتاب 70: باب بِنَاءِ الْمَسْجِدِ عَلَى الْقَبْرِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1341

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ لَمَّا اشْتَكَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَتْ بَعْضُ نِسَائِهِ كَنِيسَةً رَأَيْنَهَا بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ يُقَالُ لَهَا مَارِيَةُ وَكَانَتْ أُمُّ سَلَمَةَ وَأُمُّ حَبِيبَةَ ـ رضى الله عنهما ـ أَتَتَا أَرْضَ الْحَبَشَةِ فَذَكَرَتَا مِنْ حُسْنِهَا وَتَصَاوِيرَ فِيهَا فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ " أُولَئِكَ إِذَا مَاتَ مِنْهُمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا ثُمَّ صَوَّرُوا فِيهِ تِلْكَ الصُّورَةَ أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ ".

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وہ کہتی تھیں: جب نبی ﷺ بیمار ہوئے تو آپؐ کی اَزواج میں سے بعض نے ایک گرجے کا ذکر کیا، جو انہوں نے حبشہ کے ملک میں دیکھا تھا۔ جسے ماریہ کہتے تھے۔ اور حضرت امّ سلمہ اور حضرت امّ حبیبہ رضی اللہ عنہما حبش کے ملک میں گئی تھیں اور انہوں نے اس کی خوبصورتی اور تصویروں کا حال بیان کیا۔ آپؐ نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: وہ لوگ جب ان میں سے کوئی نیک شخص مر جائے تو اس کی قبر پر مسجد بنا دیتے ہیں۔ پھر اس میں تصویریں بناتے ہیں۔ یہ لوگ اللہ کے نزدیک بدترین مخلوق ہیں۔

10 von 10 heute frei