کتاب 79: باب إِذَا أَسْلَمَ الصَّبِيُّ فَمَاتَ هَلْ يُصَلَّى عَلَيْهِ وَهَلْ يُعْرَضُ عَلَى الصَّبِيِّ الإِسْلاَمُ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1354

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُمَرَ انْطَلَقَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي رَهْطٍ قِبَلَ ابْنِ صَيَّادٍ حَتَّى وَجَدُوهُ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ عِنْدَ أُطُمِ بَنِي مَغَالَةَ وَقَدْ قَارَبَ ابْنُ صَيَّادٍ الْحُلُمَ فَلَمْ يَشْعُرْ حَتَّى ضَرَبَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ لاِبْنِ صَيَّادٍ " تَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ ". فَنَظَرَ إِلَيْهِ ابْنُ صَيَّادٍ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ الأُمِّيِّينَ. فَقَالَ ابْنُ صَيَّادٍ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَرَفَضَهُ وَقَالَ آمَنْتُ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ. فَقَالَ لَهُ " مَاذَا تَرَى ". قَالَ ابْنُ صَيَّادٍ يَأْتِينِي صَادِقٌ وَكَاذِبٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " خُلِّطَ عَلَيْكَ الأَمْرُ " ثُمَّ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي قَدْ خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئًا ". فَقَالَ ابْنُ صَيَّادٍ هُوَ الدُّخُّ. فَقَالَ " اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ ". فَقَالَ عُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ دَعْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَضْرِبْ عُنُقَهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنْ يَكُنْهُ فَلَنْ تُسَلَّطَ عَلَيْهِ وَإِنْ لَمْ يَكُنْهُ فَلاَ خَيْرَ لَكَ فِي قَتْلِهِ ".

عبدان نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: سالم بن عبداللہ (بن عمر) نے مجھے بتایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے بیان کیا کہ حضرت عمرؓ نبی ﷺ کی معیت میں کچھ لوگوں کے ساتھ ابن صیاد کی طرف گئے تو اسے بنی مغالہ کے مکانوں کے پاس بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے پایا اور ابن صیاد بلوغت کے قریب تھا۔ اسے معلوم نہ ہوا، یہاں تک کہ نبی ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اسے تھپکا اور اس کے بعد ابن صیاد سے پوچھا: کیا تو شہادت دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس پر ابن صیاد نے آپؐ کی طرف دیکھا اور کہا: میں شہادت دیتا ہوں کہ آپؐ اُمیّوں کے رسول ہیں۔ پھر ابن صیاد نے نبی ﷺ سے پوچھا: کیا آپؐ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ تو آپؐ نے اس کو چھوڑ دیا اور فرمایا: میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں۔ پھر آپؐ نے اس سے پوچھا تو کیا کچھ دیکھتا ہے؟ ابن صیاد نے کہا: مجھے سچی اور جھوٹی خبریں آتی ہیں۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اصل حقیقت تجھ پر مشتبہ کردی گئی ہے۔ اس کے بعد نبی ﷺ نے اس سے پوچھا: میں نے تیرے لئے ایک بات دل میں پوشیدہ رکھی۔ تو ابن صیاد نے کہا: وہ دُخ ہی ہے۔ آپؐ نے فرمایا: چل دور ہو۔ تو اپنی بساط سے کبھی آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ حضرت عمرؓ نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے اس کی گردن اڑانے دیجئے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اگر تو یہ وہی (دجّال) ہے تو تم کو اس پر کبھی غلبہ نہیں دیا جائے گا اور اگر وہ نہ ہوا تو تمہارے لئے اس کے مار ڈالنے میں کوئی بھلائی نہیں۔

صحیح بخاری 1355

وَقَالَ سَالِمٌ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ انْطَلَقَ بَعْدَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ إِلَى النَّخْلِ الَّتِي فِيهَا ابْنُ صَيَّادٍ وَهُوَ يَخْتِلُ أَنْ يَسْمَعَ مِنِ ابْنِ صَيَّادٍ شَيْئًا قَبْلَ أَنْ يَرَاهُ ابْنُ صَيَّادٍ فَرَآهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُضْطَجِعٌ يَعْنِي فِي قَطِيفَةٍ لَهُ فِيهَا رَمْزَةٌ أَوْ زَمْرَةٌ فَرَأَتْ أُمُّ ابْنِ صَيَّادٍ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَتَّقِي بِجُذُوعِ النَّخْلِ فَقَالَتْ لاِبْنِ صَيَّادٍ يَا صَافِ ـ وَهْوَ اسْمُ ابْنِ صَيَّادٍ ـ هَذَا مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم. فَثَارَ ابْنُ صَيَّادٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَوْ تَرَكَتْهُ بَيَّنَ ". وَقَالَ شُعَيْبٌ فِي حَدِيثِهِ فَرَفَصَهُ رَمْرَمَةٌ أَوْ زَمْزَمَةٌ. وَقَالَ إِسْحَاقُ الْكَلْبِيُّ وَعُقَيْلٌ رَمْرَمَةٌ. وَقَالَ مَعْمَرٌ رَمْزَةٌ.

اور سالم نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا۔ کہتے تھے: اس کے بعد رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابی بن کعب ؓ اس نخلستان کی طرف گئے جس میں ابن صیاد تھا۔ اور آپؐ یہ کوشش کر رہے تھے کہ پیشتر اس کے کہ ابن صیاد آپؐ کو دیکھ پائے۔ ابن صیاد سے آپؐ کچھ سن لیں۔ نبی ﷺ نے اس کو دیکھ لیا اور وہ ایک چادر اوڑھے لیٹا ہوا تھا۔ چادر میں اس کے گنگنانے یا بھنبھنانے کی آواز تھی تو ابن صیاد کی ماں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھ لیا جبکہ آپؐ کھجوروں کے تنوں کی آڑ لیے ہوئے بچتے جارہے تھے۔ اس نے ابن صیاد سے کہا: صآف! اور یہ ابن صیاد کا نام تھا۔ یہ محمد ﷺ ہیں۔ تو ابن صیاد جلدی سے اٹھ کھڑا ہوا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اگر (ماں) اسے رہنے دیتی تو وہ اپنا حال ظاہر کر دیتا۔ اور شعیب نے اپنی روایت میں (بجائے رَمْزْہ یا زمْرَہ) رَمْرَمَہ یا زمزمہ نقل کیا ہے اور (رَفَضَہٗ کی بجائے) رَفَصَہٗ کہا۔ یعنی اسے لات ماری اور اسحاق کلبی اور عقیل نے رَمْرَمَۃ کہا اور معمر نے رَمْزَہ کہا یعنی ستار کی آواز۔

صحیح بخاری 1356

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ـ وَهْوَ ابْنُ زَيْدٍ ـ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كَانَ غُلاَمٌ يَهُودِيٌّ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَمَرِضَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَعُودُهُ فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِهِ فَقَالَ لَهُ " أَسْلِمْ ". فَنَظَرَ إِلَى أَبِيهِ وَهْوَ عِنْدَهُ فَقَالَ لَهُ أَطِعْ أَبَا الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم. فَأَسْلَمَ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يَقُولُ " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْقَذَهُ مِنَ النَّارِ ".

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ثابت سے، ثابت نے حضرت انس (بن مالک) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ایک یہودی لڑکا تھا۔ نبی ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا۔ وہ بیمار ہوگیا۔ نبی ﷺ اس کی بیمار پرسی کے لئے اس کے پاس آئے۔ آپؐ اس کے سرہانے بیٹھ گئے اور اس سے کہا: اسلام قبول کر لو۔ اس نے اپنے باپ کی طرف دیکھا اور وہ اس کے پاس ہی تھا۔ تو اس نے اسے کہا: ابو القاسم کی بات مانو۔ سو اس نے اسلام قبول کیا۔ پھر نبی ﷺ باہر آئے اور آپؐ یہ کہہ رہے تھے: اللہ ہی کی حمد ہے جس نے اس کو آگ سے بچا لیا ہے۔

صحیح بخاری 1357

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ يَقُولُ كُنْتُ أَنَا وَأُمِّي مِنَ الْمُسْتَضْعَفِينَ أَنَا مِنَ الْوِلْدَانِ وَأُمِّي مِنَ النِّسَاءِ.

علی بن عبداللہ (مدینی) نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا۔ کہتے تھے: عبیداللہ (بن ابی یزید) نے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا: میں اور میری ماں کمزوروں میں سے تھے۔ میں بچوں میں اور میری ماں عورتوں میں۔

صحیح بخاری 1358

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ يُصَلَّى عَلَى كُلِّ مَوْلُودٍ مُتَوَفًّى وَإِنْ كَانَ لِغَيَّةٍ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ وُلِدَ عَلَى فِطْرَةِ الإِسْلاَمِ يَدَّعِي أَبَوَاهُ الإِسْلاَمَ أَوْ أَبُوهُ خَاصَّةً وَإِنْ كَانَتْ أُمُّهُ عَلَى غَيْرِ الإِسْلاَمِ إِذَا اسْتَهَلَّ صَارِخًا صُلِّيَ عَلَيْهِ وَلاَ يُصَلَّى عَلَى مَنْ لاَ يَسْتَهِلُّ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ سِقْطٌ فَإِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ كَانَ يُحَدِّثُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلاَّ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ أَوْ يُمَجِّسَانِهِ كَمَا تُنْتَجُ الْبَهِيمَةُ بَهِيمَةً جَمْعَاءَ هَلْ تُحِسُّونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَاءَ ". ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه – {فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا} الآيَةَ.

ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) شعیب نے ہمیں بتایا۔ ابن شہاب کہتے تھے: ہر بچے کے لئے جو مرجائے نماز جنازہ پڑھی جائے گو وہ حرام کا ہی ہو۔ اس لئے کہ وہ اسلام کی فطرت پر پیدا ہوا ہے۔ اس کے ماں باپ اسلام کا دعویٰ رکھتے ہوں یا صرف اس کا باپ ہی (اسلام پر) ہو۔ خواہ اس کی ماں اسلام پر نہ ہو۔ جب وہ پیدا ہوتے وقت چلائے (اور پھر مرجائے) تو اس کے لئے نماز جنازہ پڑھی جائے اور جو نہیں چلاتا، اس کے لئے نماز نہ پڑھی جائے۔ اس لئے کہ وہ ناتمام بچہ ہے جو گر گیا ہے۔ کیونکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: کوئی بھی ایسا بچہ نہیں جو فطرت پر نہ پیدا ہوتا ہو۔ اس کے ماں باپ اس کو یہودی یا عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔ جیسے چوپائے جانور صحیح سالم چوپائے جانور ہی جنتے ہیں۔ کیا تم نے ان میں کوئی کن کٹا بھی پایا ہے؟ اس کے بعد حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ آیت پڑھتے: یعنی اللہ کی فطرت جس پر کہ اس نے لوگوں کو پیدا کیا۔

صحیح بخاری 1359

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلاَّ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ أَوْ يُمَجِّسَانِهِ كَمَا تُنْتَجُ الْبَهِيمَةُ بَهِيمَةً جَمْعَاءَ هَلْ تُحِسُّونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَاءَ ". ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه {فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لاَ تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ}

عبدان نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) عبداللہ (بن مبارک) نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں نے کہا:) یونس نے ہمیں بتایا کہ زہری سے مروی ہے کہ (انہوں نے کہا:) ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی بچہ نہیں جو فطرت پر پیدا نہ ہوتا ہو۔ پھر اس کے ماں باپ اس کو یہودی یا عیسائی یا مجوسی بناتے ہیں۔ جیسے چوپائے جانور صحیح سالم چوپائے جانور جنتے ہیں۔ کیا تم ان میں کن کٹا پاتے ہو؟ (یہ حدیث بیان کرکے) حضرت ابوہریرہؓ یہ آیت پڑھتے یعنی اللہ کی فطرت جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا۔ اللہ کی پیدائش میں کوئی تبدیلی نہیں چاہیے۔ یہی صحیح دین ہے۔

10 von 10 heute frei