پیش لفظ
مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
پیش لفظ
موجودہ دنیا کے تناظر میں مسیح کی ذات کو بوجوہ غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ
اس کی ذات کی یہ غیر معمولی اہمیت صرف مسیحی دنیا تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دوسرے مذاہب اور ان
میں سے علی الخصوص یہودیت اور اسلام کے نزدیک بھی مسیح کی ذات کچھ کم اہمیت کی حامل نہیں۔اگر مسیح
کی ذات کی نوعیت و ماہیت اور اس کی آمد اول اور موعودہ آمد ثانی کے بارہ میں وسیع اثر ورسوخ رکھنے والے
یہ مقتدر مذاہب کسی ایک مشترکہ تفہیم یا نظریہ پر باہم متفق ہو جائیں تو اس سے ان بہت سے مسائل کے
حل ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے جس سے فی زمانہ نوع انسانی دوچار ہے۔بد قسمتی یہ ہے کہ مسیح کی زندگی
سے تعلق رکھنے والے حقائق، اس کی آمد کے مقصد ، اس کی نظریاتی بنیاد اور اس کی شخصیت یا ذات کو صحیح
طور پر سمجھا ہی نہیں گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اس کی زندگی کے ان جملہ پہلوؤں کو عجیب و غریب معانی
پہنا دیئے گئے ہیں۔یہاں تک کہ مسیح کی ذات اور زندگی کے ان سب پہلوؤں کے متعلق جملہ مذاہب کے
ادراک و نظریات میں اس قدر شدید اختلاف پایا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے خود مذاہب کے مابین گہری
رقابت اور مخاصمت کا پید اہونا ناگزیر ہے۔جب ہم مسیح کو صلیب دیے جانے کے حقائق و واقعات پر نظر ڈالتے ہیں اور جو کچھ وقوع پذیر ہوا اس
غور کرتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ ایسا کیوں اور کس طرح ہوا۔اور پھر نجات کے مسیحی نظریہ اور اس کی
فلاسفی کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں مختلف ابتدائی ماخذوں سے ان سب امور کے مختلف اور بسا اوقات متضاد جو
اب ملتے ہیں۔میں نے کتاب ہذا میں اس سارے معاملہ کا منطقی نقطۂ نظر سے جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔کیونکہ منطقی نقطہ نظر ہی ذہنی اور فکری لحاظ سے ایک ایسا پلیٹ فارم یا مقام اتصال کی حیثیت رکھتا ہے جو سب
کے مابین مشترک ہے۔اسے تعمیری اور با مقصد تبادلہ خیالات کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔بصورت دیگر
محض انا جیل کے بیانات اور ان کی متعدد تشریحات کی بنیاد پر کئے جانے والا کوئی بھی تبادلہ خیال مباحثہ و
مجادلہ کی ایسی الجھن میں ڈالنے کا موجب بنے گا کہ اس گنجلک سے باہر نکلنا بہت مشکل ہو جائے گا۔دو ہزار
سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اناجیل اربعہ کو بنیاد بنانے اور ان پر ہی حصر کرنے سے مذکورہ بالا امور کا کوئی
ایسا حل سامنے نہیں آسکا جو سب کے لئے یکساں طور پر قابل قبول ہو۔اس بارہ میں اشکال یہ در پیش ہے کہ
پر
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
X
انا جیل کے بعض دعاوی ان کی مختلف النوع تشریحات کی وجہ سے مزید تصفیہ طلب بنے بغیر نہیں رہتے۔پھر
ایک مشکل باہم ٹکر انے والی ان توجیحات کی وجہ سے بھی پیش آتی ہے جو مرور زمانہ کے ساتھ رونما ہوتی اور
پنپتی رہی ہیں۔وقتاً بعد وقت ابھرنے اور پنپنے اور ایک دوسرے کے ساتھ ٹکر انے والی ان توجیحات نے بھی
مسیح کی شخصیت کو اپنی زد اور لپیٹ میں لے کر اسے چیستاں بنا چھوڑا ہے۔اس طرح تاریخی پس منظر دھندلا
جاتا اور یکسر مہم ہو کر رہ جاتا ہے۔کسی بھی معیار اور پیمانہ کی روسے کیوں نہ دیکھا اور پر کھا جائے دور مسیح کے
زمانہ بعید سے تعلق رکھنے والے واقعات کو جانچنے اور پر کھنے کی راہ میں دو ہزار سال کے فاصلہ کا حائل ہونا
کوئی معمولی رکاوٹ نہیں ہے۔انسانی منطق اور استدلال کو (جبکہ نئے سائنسی علوم کی معاونت بھی اسے
حاصل ہو چکی ہے) ایک ایسی منطق اور استدلال کی حیثیت حاصل ہے جس کا نہ کوئی عقیدہ ہے اور نہ کسی
مذہبی ملک کا وہ پابند ہے اور نہ ہی کسی مخصوص رنگ و نسل کی آمیزش کا دخل اس میں ممکن ہے۔اسی لئے
جملہ اقوام اور مذاہب کے مابین اسے ایک مشترکہ قدر کی حیثیت حاصل ہے۔لہذا ایک ایسے متفقہ نظریہ
تک پہنچنے کے لئے جو سب کے نزدیک قابل قبول ہو صرف اور صرف منطقی استدلال ہی واحد بنیاد کا کام دے
سکتا ہے۔میں مسئلہ کا متعدد جہتوں سے جائزہ لینے کی کوشش کروں گا تا کہ اس کے مختلف پہلو پورے طور پر نگاہ
میں آسکیں۔میں اپنی اس کوشش کا پہلے مسیحیت کے نقطۂ نظر سے ہی آغاز کرتا ہوں۔میں مسئلہ کا پہلے اسی
نقطۂ نظر سے جائزہ لوں گا جس نقطۂ نظر سے مسیحی حضرات اسے دیکھنے کے عادی ہیں۔پھر میں عقل کے
محدب شیشہ کی مدد سے اس نقطۂ نظر کا تنقیدی تجزیہ پیش کروں گا۔تاہم میں یہ بات بہمہ طور پر واضح کر دینا
چاہتا ہوں کہ تنقیدی تجزیہ پیش کرنے کے دوران اس امر کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا کہ میں کسی لحاظ سے
بھی مسیحی حضرات یا خود یسوع مسیح کی شخصیت کے ادب و احترام کو مجروح کرنے کا خیال بھی دل میں
لا سکوں۔وجہ اس کی ظاہر وباہر ہے اور وہ یہ کہ میں ایک مسلمان ہوں اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے
یسوع مسیح کی صداقت پر ایمان لانا اور انہیں غیر معمولی عزت و احترام کا حامل پیغمبر تسلیم کرنا اور انبیائے بنی
اسرائیل میں انہیں فی ذاتہ لاثانی درجہ و مقام رکھنے والا نبی یقین کرنامیرے عقائد کا ایک بنیادی جزو ہے۔لیکن اس امر کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہے کہ جب سچائی کھل جائے اور حق بات واضح ہو کر سامنے آجائے تو
پھر منطقی استدلال، عقل عمومی اور فہم و ادراک کا پورا پورا لحاظ رکھتے ہوئے ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ
xi
پیش لفظ
مروجہ مسیحیت کے بارہ میں اپنے نظریات کا نظر ثانی کے رنگ میں از سر نو جائزہ لے سکتا ہے۔اپنے اس حق
کی رُو سے وہ نظریات کو مختلف زاویہ نگاہ سے جانچنے اور پرکھنے سے رک نہیں سکتا۔میں یہ بھی واضح کر دینا
چاہتا ہوں کہ میں ہر گز مسیحیوں اور مسیح کے مابین کوئی ایسی روک یا پچر حائل نہیں کرنا چاہتا کہ جو انہیں ایک
دوسرے سے جدا کرنے والی ہو۔برخلاف اس کے میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ مسیحی حضرات مسیح کی اصل
ماہیت و حقیقت کے قریب آکر اس کا صحیح عرفان حاصل کریں اور اس کی ذات کے گرد جو افسانوی خول
چڑھادیا گیا ہے اسے اتار ڈالیں۔اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ مرور زمانہ سے حقیقت بگڑ کر افسانوں اور قصے کہانیوں کارنگ اختیار کر لیتی
ہے۔ایسے قصے اور افسانے انسان کو زندگی کے اصل حقائق سے دور لے جانے کا موجب بن جایا کرتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں مذہب یکسر ایسے خیالی اور تصوراتی روپ میں ڈھل جاتا ہے جس کا اصل حقیقت سے کوئی
واسطہ نہیں ہو تا۔برخلاف اس کے حقیقی اور اصلی مذہب کی جڑیں تاریخی حقائق اور سچائیوں میں پیوست ہوتی
ہیں اسی لئے اصلی اور حقیقی مذہب انسانی معاشرہ میں نمایاں تبدیلیاں لانے کی اہلیت اپنے اندر رکھتا ہے۔اس لحاظ سے مسیح کے اہل مذہب اور اس کی تعلیم کو جاننے اور سمجھنے کے لئے حقیقت کو کہانیوں سے
سچائی کو افسانوی قصوں سے جدا اور پاک کرناضروری ہے۔میری اس کوشش اور کاوش کا اصل مقصد بھی
تلاش کر کے حق تک پہنچنا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ مسیحی حضرات ٹھنڈے دل اور پوری توجہ سے میری
اور
بات سنیں گے اور یہ بات سمجھ جائیں گے کہ میں ہر گز کسی کے عقائد یا جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتا۔افسوس کی بات یہ ہے کہ عیسائیت اخلاقی گراوٹ کے چنگل میں پھنسنے کے بعد اس لحاظ سے مسلسل
پستی کی طرف جارہی ہے اور اس اخلاقی گراوٹ کو روک کر اسے دوبارہ اخلاقی بلندیوں کی سمت میں گامزن
کرنا خود مسیحیوں کے لئے کارِ دارد بنا ہوا ہے۔اس ناگوار صورت حال سے نکلنے کی خاطر عیسائی دنیا کے لئے
ضروری ہے کہ وہ اس صورت حال کی اصل وجوہات کا تنقیدی نظر سے جائزہ لے۔میرے تجزیہ کے مطابق
اس زمانہ کے نوجوانوں کا خدا کی ہستی پر سے ایمان تیزی سے اٹھتا جارہا ہے۔ایک وقت تھا کہ جب
سائنس دانوں میں خدا سے انحراف کا رجحان اس لئے پیدا ہوا کہ انہوں نے دیکھا اور اس امر پر غور کیا کہ
نیچر اور کائنات کے متعلق بائبل میں جو کچھ درج ہے اس کا اصل حقائق سے کوئی واسطہ نظر نہیں آتا۔انہوں نے محسوس کیا کہ بائبل پر ایمان رکھنے والے عیسائیوں کی تفہیم حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔وہ یہ دیکھ
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
xii
کر بہت حیران ہوئے کہ بائبل سے مستنبط ہونے والی تفہیم اور سائنسی دریافتوں پر مبنی حقائق ایک دوسرے
سے مختلف بلکہ متضاد واقع ہوئے ہیں۔یہ سب سائنسی حقائق اس وقت منظر عام پر آئے جب دنیائے عیسائیت
میں نشاۃ ثانیہ کے رنگ میں اصلاح عیسائیت یعنی کی Reformation کی تحریک شروع ہو چکی تھی۔سائنسی
ترقی کی رفتار تیز ہونے اور اس طرح نیچر کی اصل ماہیت کو سمجھنے میں انقلابی تبدیلی آنے کے ساتھ ساتھ
کائنات کے بارہ میں بائبل اور جدید طبیعاتی دریافتوں کے منظر ناموں میں اختلاف وسیع سے وسیع تر ہو تا چلا
گیا۔بعض دوسرے عوامل کے ساتھ ساتھ اس اختلاف نے معاشرہ کے سمجھ بوجھ رکھنے والے طبقوں میں
سرے سے خدا کی ہستی ہی کے انکار کے مہلک رجحان کو جنم دیا۔بعد ازاں جب تعلیم کا دور دورہ ہوا اور اس کی
روشنی دور دور تک پھیلی۔بڑی بڑی یونیورسٹیاں، جامعات اور مراکز علوم افزائش دہریت کے مراکز میں
تبدیل ہوتے چلے گئے کائنات اور اس کے نظام کو سمجھنے میں یہودیوں اور عیسائیوں کو جس الجھن سے دوچار
ہونا پڑاوہ یہ تھی کہ خدا کے قول (بائبل) اور خدا کے فعل (نیچر اور اس کے نظام میں تضاد واضح سے واضح تر
ہو تا چلا جارہا تھا۔خدا کی ہستی کے خلاف دماغوں میں جڑ پکڑنے والے استدلال نے یہ نوعیت اختیار کی کہ اگر
کائنات اور اس میں پائے جانے والے جملہ اجسام و اجرام کا خالق خدا ہے اور انسانی دماغ کے دریافت کردہ
قوانین قدرت کو وضع کرنے اور نظام قدرت چلانے والا بھی وہی ہے تو وہ ان تمام چیزوں کا خالق ہوتے ہوئے
ان حقائق سے خود اس قدر نابلد اور لاعلم کیوں تھا کہ وہ بائبل کے ذریعہ یکسر متضاد با تیں انسانوں پر ظاہر کرتا
چلا گیا۔جب ہم بائبل میں درج شدہ یہ باتیں پڑھتے ہیں کہ زمین و آسمان کس طرح پیدا کئے گئے اور یہ کہ
آدم کو مٹی سے کیسے تخلیق کیا گیا اور پھر آدم کی پسلی سے حوا کو کیونکر معرض وجود میں لا یا گیا؟ (خدا کے قول
یعنی بائبل اور اس کے فعل یعنی نیچر میں تضاد کی بے شمار مثالوں میں سے ہم نے یہاں ان دو مثالوں کے ذکر
پر ہی اکتفا کیا ہے ) تو ابتدائے آفرینش سے متعلق سائنسی نظریات اور اس بارہ میں عہد نامہ قدیم کے باب
ائش میں درج شدہ تفصیلات کے مابین واضح، بین اور کھلے کھلے تضاد کو دیکھ کر حیرت کی انتہا نہیں رہتی۔سائنسی دریافتوں سے میل نہ کھانے والی بائبل کی ایسی بے جوڑ اور متضاد باتوں نے کلیسیا کو اس کے
کلی اور ہمہ جہتی سیاسی اقتدار کے زمانہ میں ظالمانہ روش اپنانے کی طرف مائل کر دیا۔اس کی جانی پہچانی ایک
معروف مثال وہ قضیہ ہے جو کلیسیا اور گلیلیو (Galileo) نامی سائنس دان کے مابین رونما ہو کر بہت ناگوار
xiii
پیش لفظ
صورت حال پر منتج ہوا۔جب گلیلیو (Galileo) (۱۵۶۴ء تا۱۶۴۲ء) نے نظام شمسی سے متعلق اپنی
دریافت پر مبنی نظریات شائع کیے تو اس پر کلیسیا بھڑک اٹھا کیونکہ اس کے دریافت کردہ نظریات نظام
شمسی سے متعلق کلیسیا کے اعتقاد و تصورات سے متصادم تھے۔قید و بند اور انتہائی شدید دباؤ اور دھاندلی و
دھونس کے تحت اسے اپنی سائنسی دریافتوں کی علی الاعلان خود تردید کرنے پر مجبور کیا گیا حتی کہ اس کے
لئے تردید کرنے کے سوا چارہ نہ رہا۔اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسے عذاب دے دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا
جاتا۔اس کے باوجود اسے پابند کر دیا گیا کہ وہ بقیہ زندگی خود اپنے گھر میں نظر بند رہ کر گزارے۔عرصۂ
دراز کے بعد کہیں ۱۵۹۱ء میں جاکر کلیسیا گلیلیو (Galileo) کے خلاف نظر بندی کا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ
ہوا اور آمادہ بھی ہو ا پوپ جان پال ثانی کی قائم کردہ ایک کمیٹی کے بارہ سال تک جاری رہنے والے طویل
غور و خوض کے بعد کی جانے والی سفارش پر۔بنابریں ابتدا میں سائنس اور بائبل کے درمیان رونما ہونے والے یہ تضادات معاشرہ کی عوامی سطح
تک سرایت نہ کر سکے اور عوام میں ان کا کوئی اثر ظاہر نہ ہو سکا۔ایک عرصہ تک یہ تضادات دانشوروں کے
مختصر سے حلقہ تک محدود رہے۔بالآخر سیکولر علم کی روشنی پھیلنے کے ساتھ ساتھ اس وقت کے مروجہ مسیحی
عقائد کی نام نہاد روشنی مدھم پڑنا شروع ہوئی اور ایک متقابل ظلمت واند ھیرے میں تبدیل ہوتی چلی گئی۔پندرھویں صدی میں شروع ہونے والی کلیسیا کی اصلاحی تحریک کے ابتدائی زمانہ میں سائنس دانوں کی
تحقیقی سرگرمیاں بالعموم خود اپنے ہی روشن خیال حلقوں کے اندر جاری رہیں۔ان حلقوں سے باہر دوسروں
کو ان کی ہوا بھی نہیں لگنے دی گئی۔وہ وسیع رابطہ اور تعلق جو سائنس دانوں اور عوام الناس کے در میان آج
ہمیں نظر آتا ہے وہ اس زمانہ میں ناپید تھا اس لئے سائنس دانوں کے دہریت پر مبنی ملحدانہ خیالات بحیثیت
مجموعی معاشرہ کو زیادہ متاثر نہ کر سکے لیکن جب بین الا قوامی سطح پر تعلیم کا چرچا عام ہوا اور ترقی کی راہ پر
گامزن ہونے والی قوموں کے نوجوانوں نے بکثرت تعلیم حاصل کرنی شروع کی تو پھر مذہبی صورت حال
متاثر ہونے لگی اور رونما ہونے والی تبدیلی غلط سمت اختیار کرتی چلی گئی۔اس کے نتیجہ میں خالصہ فلسفے اور
عقلیت پسندی کے دور کا آغاز ہوا۔سائنس کے ساتھ ساتھ معاشرتی زندگی اور انسانی نفسیات سے تعلق
رکھنے والے فلسفیانہ خیالات بھی اُبھرتے اور عوام میں پھیلتے چلے گئے۔خاص طور پر اُنیسویں اور بیسویں صدی میں ان نت نئے فلسفوں نے خوب زور پکڑا۔مادی فلسفے ،
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
xiv
سیکولر ازم کی ترقی اور سیکولر خیالات کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ایک دوسرے میں مدغم ہوتے رہے۔اس نئی
صورت حال نے مذہب کی اصل بنیاد یعنی خدا کی ہستی پر ایمان کو ہلا کر رکھ دیا اور اس طرح مغربی معاشرہ
میں خدا پر ایمان تباہی کی نذر ہو گیا۔انسان میں اخلاقی اقدار کی پاسداری اور احترام کا اس کے ایمان باللہ سے براہ راست تعلق ہو تا ہے۔یہ ایمان باللہ ہی ہوتا ہے جو انسان کی اخلاقی حالت کو سنوار تا اور پھر اس کی حفاظت کرتا ہے۔اگر ایمان باللہ
کمزور یا ناقص ہو یا اس میں کوئی خامی پائی جاتی ہو تو اسی نسبت سے انسان کی اخلاقی حالت بھی متاثر ہو رہی ہوتی
ہے۔مثال کے طور پر اگر ایک طرف ایمان باللہ اور دوسری طرف نظام قدرت سے متعلق دی جانے والی
سیکولر تعلیم یا عقل عمومی کے تقاضوں میں تصادم کی کیفیت رو نما ہورہی ہو تو پھر رفتہ رفتہ اور درجہ بدرجہ ایسے
لوگوں کے ایمان باللہ کی کیفیت کو گھن لگنا شروع ہو جاتا ہے اور اسی نسبت سے ان کی اخلاقی حالت پر بھی
منفی اثر پڑنے لگتا ہے اور لگتا چلا جاتا ہے۔اندریں صورت اس امر کے باوجود کہ ان میں سے بعض افراد کا
ایمان باللہ سلامت بھی ہو بالعموم اجتماعی بگاڑ کے زیر اثر ہوتے ہوتے من حیث المجموع عملاً پورا معاشرہ
دہریت کے رنگ میں رنگین ہو جاتا ہے۔نوع انسانی کی زندگیوں میں کار فرما اس اصول کے پیش نظر کسی
بھی معاشرہ یا سوسائٹی کے ایمان باللہ کی کیفیت کا اندازہ لگا کر اس کی اخلاقی حالت کے بارہ میں فیصلہ کرنا یا
اخلاقی حالت کی روشنی میں ایمان باللہ کی کیفیت کا اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں ہے۔ایمان باللہ جتنا کمزور یا
ناقص ہوتا ہے لوگوں کے اخلاقی کردار پر اس کی گرفت اتنی ہی زیادہ کمزور پڑ جاتی ہے۔جب ان دونوں کے
تقاضوں میں تصادم کی کیفیت رونما ہوتی ہے تو کمزور ایمان باللہ غیر اخلاقی رجحانات کی کشش کے آگے بند
باندھنے میں ناکام رہتا ہے اور ان رجحانات کو کھل کھیلنے کا راستہ دے دیتا ہے۔دنیا بھر میں کہیں بھی کسی مذہبی سوسائٹی یا معاشرہ پر اس اصول یا معیار کا اطلاق کر کے ہم اس کے
ایمان باللہ اور اخلاقی حالت کے بارہ میں صحیح اور قابل اعتماد نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔بظاہر خدا کی ہستی پر یقین
رکھنے والی کسی عیسائی سوسائٹی کو امتحان کے رنگ میں اگر جانچنا ہو تو صرف اتنا ہی دیکھنا اور معلوم کرنا کافی ہے
کہ آیا اس سوسائٹی میں عملاً مسیحی اقدار کا دور دورہ ہے یا نہیں۔مثال کے طور پر کیا ان لوگوں کا اپنے
پڑوسیوں کے ساتھ سلوک اور بر تاؤ بالکل ویسا ہی ہے کہ جیسے سلوک کا توریت کے دس احکام ان سے تقاضا
کرتے ہیں ؟ کیا جنگ یا جھگڑے وغیرہ کی صورت میں کسی قومی بحران کے وقت وہ اپنے حریفوں سے معاملہ
XV
پیش لفظ
کرنے میں مسیحی اقدار کو ملحوظ رکھتے ہیں؟ کیا تشد د اور حملہ کا نشانہ بننے والے معصوم اور بے گناہ عیسائی ایک
گال پر تھپڑ کھانے کے بعد تشدد کرنے والے کے سامنے اپنا دوسرا گال بھی پیش کر دیتے ہیں ؟ سوچنے اور
جاننے والی بات یہ ہوتی ہے کہ زندگی میں ایک شخص اپنے عمل و کردار کے روپ میں اپنے ایمان کی کیا تصویر
دکھاتا ہے یا اس کی کیا جھلک پیش کرتا ہے۔اگر اس کا عمل و کردار اس کے ایمان کی عکاسی نہیں کرتا تو یہ
بعینہ ہمارے اس قول کی بڑی معنی خیز تصدیق ہو گی کہ اس کا ایمان باللہ انسانی حوائج اور ان کے پرکشش
تقاضوں سے متصادم ہے۔اگر ان کے مابین تصادم کے وقت ایمان باللہ بہر طور سر بلند رہتا ہے یعنی وہ نفسانی
خواہشات اور میلانات کو اس کی خاطر قربان کر دیتا ہے تو پوری دیانت داری سے کہا جاسکتا ہے کہ اس کا
ایمان باللہ کسی بھی نوعیت کا ہو وہ بہر حال اپنی جگہ مستحکم ہے اور خلوص اور اصلیت و حقیقت سے ہرگز
عاری نہیں ہے۔اگر دنیائے عیسائیت کی موجودہ حالت پر نظر ڈالی جائے اور مذکورہ بالا امتحان میں سے گزار کر اس کے
ایمان باللہ کی کیفیت کو جانچا جائے تو ایسی کوشش بہت ہی افسوس ناک اور دل شکن تجربہ ثابت ہوئے بغیر
نہیں رہتی۔اس کوشش کے نتیجہ میں سابقہ جس صورت حال سے پڑتا ہے وہ خدا پر ایمان سے کھلی کھلی بغاوت
کے مترادف نظر آتی ہے۔اور عجیب بات یہ ہے کہ بعض اوقات یہ بغاوت اس قدر خاموش اور غیر محسوس
نوعیت کی ہوتی ہے کہ اسے کھلا انکار قرار دینا بھی مشکل ہوتا ہے۔وجہ یہ کہ نظر یہ بظاہر محسوس یہ ہو رہا ہو تا
ہے کہ یہ صورت حال ایمان
باللہ کے اقرار اور عمل میں تضاد کی وجہ سے رونما ہوئی ہے۔اس لئے دھو کہ یہ لگتا
ہے کہ وہ خدا پر ایمان رکھنے والے لوگوں کا ہی معاشرہ ہے حالانکہ حقیقت اس کے بالکل بر عکس ہوتی ہے۔کہنے
والے کہہ سکتے ہیں کہ یہ بات بڑی حد تک دوسرے معاشروں پر بھی صادق آتی ہے لیکن اس معاملہ میں اصل
غور طلب بات یہ ہے کہ ہر ایسے معاشرہ کے معاملہ میں ایک ہی وجہ کار فرما نہیں ہوتی، ہر معاشرہ کی بظاہر
یکساں صورت حال کی وجہ مختلف ہوتی ہے۔مزید برآں ہر معاشرہ کی صورت حال کو اس کے اپنے مخصوص
احوال و کوائف کی روشنی میں جانچنا ضروری ہوتا ہے۔اسی لئے تو اس امر کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ
مختلف معاشروں کے افراد کے عقائد و اعمال میں پائے جانے والے تضادات کا ان کے اپنے مخصوص حالات
کے پیش نظر جدا گانہ انداز میں ٹھنڈے دل و دماغ سے بغور تجزیہ کیا جائے۔پھر اس امر کو بھی پیش نظر رکھنا
ضروری ہے کہ کسی مخصوص معاشرہ کا عقیدہ خود اپنی ذات میں پیچیدہ اور غیر فطری ہو تا ہے۔مثال کے طور
پر غیر یہودی اقوام اور لوگوں کے بارہ میں طالمود کی تعلیم کے بعض حصے اور اسی طرح اچھوت اقوام کے بارہ
مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
xvi
میں منوسمرتی کی ہند و تعلیمات ایسی ہیں کہ ان معاشروں کے لئے ان پر عمل نہ کر نا ہی ان کے حق میں نیک فال
کی حیثیت رکھتا ہے۔نیز بعض معاشروں کا عقیدہ توفی ذاتہ اچھا ہوتا ہے اور اس پر کما حقہ عمل پیراہونا فائدہ
مند ہوتا ہے لیکن خود لوگوں کے اندر بے اعتدالیوں کی وجہ سے بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے اور وہ عقیدہ کو مشکل اور
مالا يطاق سمجھ کر اس کے بارہ میں سنجیدہ نہیں رہتے اور اسے عملا ترک کر بیٹھتے ہیں۔مسیحیت کے موضوع کی طرف واپس لوٹتے ہوئے ہم جس بات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ
مسیحیت کے بنیادی عقائد ہی نظام قدرت کی اصل حقیقتوں سے متصادم ہیں۔بنابریں وہ معقولیت پسندی اور
عقل عمومی پر مبنی انسانی توقعات سے مطابقت نہیں رکھتے۔اس صورت حال کے تناظر میں مسیحیوں کے لئے یہ
ناگزیر تھا کہ وہ رفتہ رفتہ اپنے عقائد کو سنجیدگی سے لینے کی روش اور ان عقائد کے وضع کردہ سانچوں کے مطابق
اپنی زندگیاں ڈھالنے کے عزم سے منحرف اور بیگانہ ہوتے چلے جائیں۔سو ہم دیکھتے ہیں کہ ایسا ہی ہوا۔