باب سوم

مسیحیت ۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک

باب سوم
رُوح القدس کا عمل و کردار
اب تک ہم نے جس مسئلہ کے بارہ میں بات کی ہے اس کا تعلق خدا کے نام نہاد بیٹے مسیح سے تھایا پھر
اس مفروضہ سے کہ خدا مسیح کا حقیقی باپ ہے لیکن اس ضمن میں ایک تیسری ہستی کا ذکر بھی ضروری ہے
اور اس ہستی کا نام ہے روح القدس۔مسیحی عقیدہ کی رو سے روح القدس اپنی علیحدہ اور جداگانہ شخصیت بھی
رکھتا ہے اور اس کے باوجود وہ ”باپ “ اور ”بیٹے“ کے ساتھ پیوست بھی ہے اور پیوست بھی ہے اس طرح
کہ ازلی طور پر ان میں مدغم ہے اور اس انداز سے مدغم ہے کہ ان تینوں کا ایک دوسرے میں ادغام ”تین
میں ایک “ والی کیفیت یعنی ان تینوں کی باہم ایک اور اکیلی حیثیت کو اجاگر کر دکھاتا ہے۔چنانچہ اب ہم اپنی
توجہ کو بطور خاص اس نئے مسئلہ کی طرف پھیر کہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کیا خدا اور مسیح کی
اپنی اپنی خودی سے علیحدہ روح القدس کی بھی اپنی کوئی علیحدہ خودی ہے۔یہاں خودی سے مراد فی الاصل وہ
شعور ذات ہے جو آخری اور حتمی تجزیہ کی رو سے غیر منقسم ہوتے ہوئے اپنی انفرادی حیثیت میں ہر فرد کے
ساتھ مخصوص ہوتا ہے۔اگر دیکھا جائے تو ہر فرد کا دوسرے تمام افراد سے الگ اور ممیز ہونے کا شعور ہی
غائب و حاضر اور مخاطب و متکلم کی الگ الگ حیثیتوں میں وہ “ اور ”اس کا نیز ”تم “ اور ”تمہارا“ کے
بالمقابل ”میں“ اور ”میرا“ کی تمیز کو جنم دیتا ہے اور اس طرح ان کے درمیان پایا جانے والا امتیاز بین طور پر
نمایاں ہوئے بغیر نہیں رہتا۔تثلیث کے تینوں اجزا یا اقانیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہمیں یہ امر طے کرنا ہے کہ آیا تینوں اقانیم
اپنی جداگانہ خودی یعنی اپنی اپنی ہستی کا علیحدہ علیحدہ شعور رکھتے ہیں یا نہیں۔اگر وہ اپنی ذات کا الگ الگ شعور
نہیں رکھتے تو پھر ان سے ان کی علیحدہ علیحدہ شخصیتوں کو منسوب کر نانا قابل فہم بنے بغیر نہیں رہتا۔ہر شخص
دوسرے شخص یا ہستی کے کتنا ہی قریب کیوں نہ ہو اس کا اس انتہائی قربت کے باوجود اپنی ذات کے علیحدہ
شعور سے متصف ہونا ضروری ہوتا ہے۔تثلیث کے بارہ میں اکثر کلیسیائی فرقوں کا اپنا سر کاری یعنی با قاعدہ طور پر اختیار کردہ مشتر که موقف

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
62
معین الفاظ میں منضبط ہے اور الفاظ کی حد تک وہ ہے بھی بالکل واضح۔خود ان کے اپنے دعوی کے بموجب وہ
نظریہ یا موقف یہ ہے کہ خدا کے وجود کی تین ہستیوں یا اقانیم میں سے ہر ایک کی اپنی اپنی علیحدہ شخصیت۔سو یہ صرف ”تین میں ایک “ والی بات نہیں ہے بلکہ یہ عقیدہ ایک شخصیت میں تین شخصیتوں کی
موجودگی پر دلالت کرتا ہے۔اس لحاظ سے یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ مسیح نے جب موت اور اس کے جملہ دور رس
نتائج و عواقب کا سامنا کیا تھا تو اس کے اس پورے فعل میں روح القدس بھی برابر کا شریک رہا ہو گا کیونکہ
مسیح نے جو قربانی دی اس میں تثلیث کے ایک اقنوم کی حیثیت سے روح القدس کی برابر کی شرکت ناگزیر
تھی۔مزید بر آں یہ بھی لازم آتا ہے کہ مسیح اور ”باپ خدا کی ہمراہی میں اس نے بھی دوزخ کا عذاب جھیلا
ہو گا۔اگر کہا جائے کہ ایسا نہیں ہوا تو کوئی بھی اس نتیجہ پر پہنچے بغیر نہیں رہ سکتا کہ تینوں اقانیم ( باپ، بیٹا اور
روح القدس) ایک دوسرے سے مختلف و ممیز الگ الگ شخصیتوں کے ہی مالک نہ تھے بلکہ دل و دماغ سے
تعلق رکھنے والے ان کے جذبات و خیالات اور ان کی استعدادیں بھی ایک دوسرے سے مختلف ہو نگی اور
ایک دوسرے کے مابین انفعال کی کیفیت بھی موجو د ہو گی۔تثلیث کے عقیدہ کو سمجھنے کی کوشش میں ہمیں اس منظر کو ذہن میں لانا ہو گا کہ تین علیحدہ علیحدہ
شخصیتیں ایک دوسرے میں اس طرح گتھی ہوئی اور مدغم ہیں کہ ازل سے وجود واحد کے طور پر موجود چلی
آرہی ہیں۔ہم اپنے تخیل کو وسیع کرنے اور جلا دینے کی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کریں ہم یہ سمجھنے میں ہمیشہ
ناکام رہیں گے کہ وہ تینوں شخصیتیں اپنے اپنے مختلف جذبات و احساسات کے ترقی پزیر عمل کے باوجود کس
طرح باہم مدغم ہو سکتی تھیں اور ازلی طور پر وجود واحد کی حیثیت سے اپنی ہستی کو کس طرح بر قرار رکھ سکتی
تھیں۔اندریں حالات ایک ہی امکانی صورت باقی رہ جاتی ہے اور وہ ہے جسمانی طور پر ایک دوسرے میں
مدغم ہونے کی صورت۔اس امکانی صورت کو ذہن میں لانے سے قوی ہیکل بے شمار سروں والے اس
عفریت نما اژدھے کی خیالی تصویر پر وہ ذہن پر ابھر نے لگتی ہے جس کا ذکر یونانی علم الاصنام کے دیو مالائی
قصوں میں آتا ہے اور جس کے متعلق بیان یہ کیا جاتا ہے کہ اس کا ایک کئی سر قلم کر دینے سے فورا ہی نئے
سر نکل آتے تھے۔یہ بات یقینا اپنی جگہ صحیح ہے کہ انسان اس حقیقت کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے کہ خدا
کس طرح کا اور کس فطرت کا ہے اور یہ کہ اس کی صفات خود اس میں کس طرح بروئے کار آتی ہیں۔لیکن
ایک ایسی واحد اور اکیلی ہستی پر جس کے ساتھ سر، دل، گردوں اور دیگر اعضا کی طرح کے علیحدہ علیحدہ
جسمانی حصوں اور ان کی مخصوص کار کردگی کا کوئی تصور وابستہ نہ ہو ایمان لانا بہت سادہ اور آسان ہے۔اس

63
روح القدس کا عمل و کردار
لئے کہ جدا گانہ شخصی خیالات و اوصاف والی ہستیوں کے برائے نام ادغام کا خیالی منظر نامہ متذ کرہ بالا واحد
ولا شریک ہستی کے منظر نامہ سے یکسر مختلف و متغائر ہے۔مختلف ہستیوں کے فرضی ادغام والے خیالی
منظر نامہ کے نتیجہ میں ایک ایسے خدا کا تصوراتی ہیولا ابھرتا ہے جس کو سمجھنا اور جس پر ایمانالا نانوع انسان
کے لئے بے حد مشکل اور وقت طلب ہے۔اس کے باوجود ہم دیکھتے ہیں بہت سے انسان زمانہ دراز تک اس
مسیحی عقیدہ پر کوئی اعتراض کیے بغیر اس کے ساتھ بلا حیل و حجت چھٹے رہے ہیں۔حیرت ہوتی ہے کہ انہوں
نے خدا تعالیٰ کی عطا کردہ عقل و دانش اور فہم و فراست کی ایسی کھلی کھلی خلاف ورزیوں کو عمداً آنکھیں بند
کر کے نہ جانے کیسے نظر انداز کیے رکھا۔روح القدس اور تخلیق کا آسمانی منصوبہ
جہاں تک تخلیق کے خدائی منصوبہ اور اس ضمن میں یسوع مسیح کی تخلیق و پیدائش کا تعلق ہے ہمیں
اس میں روح القدس کا کوئی عمل دخل نظر نہیں آتا۔خود توریت میں لکھا ہے:
”خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔“
( پیدائش باب 1 آیت 1)
ظاہر ہے عہد نامہ قدیم میں مسیح یا روح القدس کی طرف کوئی اشارہ کیے بغیر خالق کے طور پر
صرف ”باپ خدا “ کا ہی ذکر کیا گیا ہے۔مسیح سے قبل کے پورے زمانہ میں جتنے بھی یہودی ہو گزرے تھے
انہوں نے عہد نامہ قدیم کی اس آیت کو لکھو کھہا دفعہ پڑھا یا سنا ہو گا۔ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہ تھا
جس نے تخلیق کائنات کے ضمن میں مسیح یا روح القدس کا کبھی کوئی تذکرہ سنا ہو۔البتہ عہد نامہ جدید میں
ایک آدھ جگہ اشاروں کنایوں میں ایک امر کا مبہم ساذ کر ملتا ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ گویا تخلیق
کائنات کے عمل میں میسی کا بھی کچھ دخل تھا۔چنانچہ یوحنا نے اپنی انجیل میں مسیح کی طرف اشارہ کرنے کے
لئے کلام “ 3 کا لفظ استعمال کیا ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ اناجیل اربعہ کے چار الگ الگ مصنفین میں سے
صرف ایک مصنف نے اپنی رقم کر دہ انجیل میں ایسے اہم موضوع کو چھیڑا ہے اور غالباً اسے چھیڑا بھی ہے
یوحنا نامی کسی ایسے شخص نے جو مسیح کا شاگر د (حواری) ہی نہ تھا۔اگر اس شخص کے اختیار کردہ لفظ ”کلام “کو
خدا کا کلام تسلیم کیا جائے تو بھی اس سے مراد خدا کی مرضی ہی لی جائے گی کیونکہ یہ ایک ایسا تصور یا نظریہ ہے
جو تخلیق کائنات کے ضمن میں بہت سے مذاہب میں قدر مشترک کے طور پر پایا جاتا ہے۔ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔(انجیل یوحنابات 1 آیت 1)

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
64
تعجب انگیز بات یہ بھی ہے کہ یہ امر کہ تخلیق کائنات کے پورے عمل میں خدا کے ساتھ مسیح اور روح
القدس بھی شریک تھے ابتدائے آفرینش سے لے کر اس وقت تک پردہ راز میں ہی رہا جب تک کہ مسیح دنیا
میں نہ آیا۔بلکہ ہم دیکھتے ہی کہ خود مسیح نے بھی اس راز پر سے پردہ نہ اٹھایا اور اسے اپنے سینہ میں ہی دفن
کیے رکھا کیونکہ ہمیں یسوع مسیح کا کوئی قول ایسا نہیں ملتا۔جس میں اس نے اپنے آپ کو دعویٰ کے رنگ میں کلام“ قرار دیا ہو۔لہذا یہ بات واضح ہے کہ
دونوں ( مسیح اور روح القدس) میں سے کسی کا بھی کائنات کی تخلیق یا اس کی وضع قطع اور صورت گری میں
کوئی عمل دخل سرے سے تھا ہی نہیں۔پھر ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ صرف یہ ”باپ خدا ہی تھا جس نے
انسان کو اپنے ہاتھوں سے مٹی سے بنایا۔میں نے عیسائی لٹریچر میں کہیں یہ نہیں پڑھا کہ جن ہاتھوں نے
انسان کو بنایا وہ مسیح اور روح القدس کے ہاتھ تھے۔ہر چیز خدا نے مسیح یا روح القدس کی خفیف سی مدد یا
شرکت کے بغیر خود ہی پیدا کی۔ان حالات میں مسیحی علما سے یہ پوچھا جاسکتا ہے کہ تخلیق کائنات کے ضمن
میں خدا جو کچھ کر رہا تھا کیا مصیح اور روح القدس دونوں خاموش مبصروں کا کر دار ادا کر رہے تھے یا پھر اس
کے برعکس صورت حال یہ تھی کہ تخلیق کے عمل میں وہ دونوں بھی برابر کے شریک تھے ؟ اگر مؤخر الذکر
صورت حال ان کے نزدیک زیادہ قابل قبول ہے تو پھر لازماً یہ سوال پید اہوتا ہے کہ کیا ان میں سے ہر ایک
اپنی انفرادی حیثیت میں کسی اور کی مدد کے بغیر تخلیق کرنے کی قدرت رکھتا تھا یا پھر یہ کہ وہ اجتماعی حیثیت
میں ہی باہمی اشتراک سے ایسا کرنے پر قادر تھے ؟ اور اگر تخلیق کرنے کے لئے ضروری تھا کہ وہ تینوں اپنے
فرائض اور کاموں کو باہمی اشتراک سے یکجائی طور پر انجام دیں تو کیا ان میں سے ہر ایک کی شرکت مساوی
حیثیت کی تھی یا تخلیق کے کام میں جو محنت درکار تھی اس میں ایک کا حصہ دوسروں کے حصہ سے زیادہ تھا؟
کیا وہ تینوں ہستیاں نوعیت اور کیفیت و کمیت کے اعتبار سے مختلف طاقتوں کی حامل تھیں؟ ہر کسی کو ماننا پڑتا
ہے کہ دونوں امکانی صورتوں میں سے جس کو بھی درست مانا جائے بہر صورت و بہر حال تثلیث کا ہر اقنوم
اپنی اکیلی حیثیت میں از خود کوئی چیز تخلیق کرنے کا نا اہل ثابت ہوئے بغیر نہیں رہتا۔اگر اس استدلال کو
پھیلا کر دوسرے خدائی کاموں پر بھی اس کا اطلاق کیا جائے تو پھر یہی سوال بار بار آڑے آکر عیسائی علما کے
لئے وبال جان بنا رہے گا۔انجام کار دنیائے عیسائیت کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ ایسے واحد خدا پر ایمان
نہیں رکھتی جس کے اقتدار اعلیٰ، مرکزی قوت و جبروت اور عظمت و جلال کے تین مظہر ہیں بلکہ عیسائیت
خدا کی ہستی کو مکمل کرنے والے تین علیحدہ علیحدہ اجزائے ترکیبی پر ایمان رکھتی ہے جو اس کے جسم یا ہستی

65
روح القدس کا عمل و کردار
کے تین حصوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔خدا کی ہستی کی ایسی تقسیم و تفریق کی صورت میں اجزائے ترکیبی کے
با ہم مساوی یا غیر مساوی ہونے کا معاملہ نسبتاً کم تر درجہ کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔سر بسته راز یا مهمل و متناقض اچنبه
ایک انسان کے لئے یہ بات قابل قبول ہوتی ہے کہ جس چیز یا امر کے ناقابل تردید شواہد موجود ہوں
وہ اس کی گنہ و کیفیت کو جانے اور پوری طرح سمجھے بغیر اسے حتمی اور یقینی قرار دے دے۔ناقابل تردید
شواہد کی موجودگی میں اس کے لئے یہ ممکن نہیں رہتا کہ وہ اس چیز کا محض اس لئے انکار کر دے کہ اس کی
کنه و کیفیت اور اصل حقیقت اس کی سمجھ یا ادراک سے بالا ہے۔مثال کے طور پر لوگ قدرت کے ان
مظاہر کی گنہ و کیفیت سے آگاہ نہیں ہوتے جو باہم مل کر ریڈیو ٹرانسمیشن (یعنی ریڈیائی پیغامات کی غیر مرئی
ترسیل) اور ان پیغامات کو وصول کرنے والے آلات کو معرض وجود میں لانے کا موجب بنتے ہیں۔یہ پیچیدہ
و نازک آلات ریڈیائی لہروں میں محفوظ آوازوں اور مناظر کو دور دور تک پہنچانے والی کائناتی نبضوں اور
دھڑکنوں کو کنٹرول کر کے ان میں محفوظ آوازوں اور مناظر کو ایسی کیفیت سے ہمکنار کر دکھاتے ہیں کہ
انہیں ٹیلی کاسٹ کرنا یعنی گرہ ارض کے گرد دور دور تک ٹیلی ویژن سیٹس (Television Sets) میں
منتقل کر کے انہیں سنا اور دیکھا بھی جاسکتا ہے۔کائناتی لہروں کو کنٹرول کرنے اور ان سے کام لینے کے اس
پورے نظام کے حقائق سے نابلد ہونے کے باوجود چٹے ان پڑھ لوگوں کو بھی انہیں تسلیم کرنا پڑتا ہے اور
اس لئے تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی صورت میں ان غیر مرئی حقائق کے ناقابل تردید شواہد
ہمہ وقت ان کے سامنے موجود ہوتے ہیں۔اسی طرح ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں
ہوتا کہ کمپیوٹرز کس طرح کام کرتے ہیں۔اس کے باوجود عصر حاضر میں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو
محض اپنے عدم علم کی بنا پر کمپیوٹروں کے نظام کی موجودگی کا انکار کرنے کی جرات کر سکیں۔ایسے امور یا
معاملات کو سربستہ رازوں سے تو تعبیر کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی موجودگی سے انکار کا سوال ہی پیدا نہیں
ہو تا۔اسی طرح جو لوگ عدم علم کی وجہ سے ایسے سربستہ رازوں پر یقین نہیں رکھتے انہیں بے عقل سمجھنے یا
ان کا تمسخر اڑانے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ہم اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ اسی نوعیت کے بہت سے
رازوں کے متعلق جو مذہبی عقائد کی شکل میں موجود ہوتے ہیں حلیمی اور بردباری کا رویہ اختیار کیا جا سکتا ہے
اور کیا بھی جاتا ہے۔بہت بڑی تعداد میں ایسے لوگ دنیا میں پائے جاتے ہیں جو اس نوعیت کے عقائد پر

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
66
ایمان رکھتے ہیں در آنحالیکہ وہ عقائد ان کی سمجھ سے بالا ہوتے ہیں اور وہ خود ان کی وضاحت کرنے سے قاصر
ہوتے ہیں۔ایسے عقائد انہیں نسلاً بعد نسل ورثہ میں مل رہے ہوتے ہیں اور ان کا عام رویہ یہ ہوتا ہے کہ یہ تو
پہلے سے تسلیم شدہ عقائد ہیں۔لہذا ان کے بارہ میں بحث یا غور کرنا بے فائدہ ہے لیکن ایسے رازوں پر مبنی
عقائد کو درست تسلیم کرنے اور ان پر ایمان لانے کا معاملہ دیگر ہے کیونکہ ایسے رازوں کو نا قابل تردید حتمی
شواہد کی پوری پوری تائید حمایت حاصل ہوتی ہے لیکن جب مذہبی عقائد میں مہمل
و متناقض اچنبے اور عجوبے
راہ پا جائیں تو پھر ان کے بارہ میں یہ عذر قبول نہیں کیا جاسکتا کہ قدرت کے بعض فہم و ادراک سے بالا رازوں
پر ایمان لانا اس امر کا جواز پیدا کرتا ہے کہ مہمل و متناقض اچنبوں اور یکسر انہونی باتوں پر بھی آنکھ بند
کر کے ایمان لے آیا جائے۔ایسا انوکھا جواز پیچیدگیوں، الجھنوں اور گنجلکوں کو جنم دینے کا موجب بنتا ہے۔میں بعض واضح شواہد کی موجودگی میں ایک ایسی بات پر ایمان لا سکتا ہوں جس کی کُنہ و کیفیت کو میں سمجھتا
نہیں لیکن میں کسی ایسی بات یا مبینہ واقعہ پر ایمان نہیں لا سکتا جو اپنی ذات میں تضادات کا مجموعہ ہو۔اور نہ ہی
کوئی اور شخص جس کے ہوش و حواس قائم و بر قرار ہوں فی ذاتہ ایسی متناقض و متضاد بات پر ایمان لانے پر
آمادہ ہو سکتا ہے۔مثال کے طور پر میرے لیے یہ چیز تو سمجھ سے بالا ہو سکتی ہے کہ ایک گھڑی کس طرح بنتی
ہے لیکن اپنے اس عدم علم کی بنا پر مجھے یہ حق نہیں پہنچتا کہ میں از خود یا کسی کے کہنے میں آکر اس بات پر بھی
یقین کرلوں یا ایمان لے آؤں کہ وقت بتانے والی گھڑی ساتھ کے ساتھ ایک جیتا جاگتا بھونکنے والا شور
مچانے والا کتا بھی ہے۔ایسا سمجھنا کسی ایسے عقیدہ پر ایمان لانا نہیں ہے جو پردہ راز میں لپٹا ہوا ہو بلکہ یہ تو ایک
کھلا کھلا مبرهن تناقض ہے اور تمام تر ناگواری کے باوجود جیتی مکھی کھانے کے مترادف ہے۔جب خدا کی طرف منسوب کی جانے والی دو یا دو سے زیادہ صفات میں باہم تناقض و تضاد ہو اور جب
خدا کا قول اور فعل مبینہ طور پر اس درجہ بے میل اور بے جوڑ ہو کہ دونوں میں واضح تبائن ظاہر ہوئے بغیر نہ
رہے تو پھر ان پر ایمان لانا بھید اور راز کی حدوں کو پھاند نے اور اس سے بہت آگے اور دور نکل جانے کے
مترادف ہے۔ایسا انسان راز اور بھید کے دائرہ سے نکل کر سر اسر تو ہمات کی دنیا میں داخل ہو جاتا ہے۔جب
بعض لوگوں کا اپنے عقائد کی بنا پر توہمات کے چکر میں پھنسنا ثابت ہو جائے تو پھر توقع کے رنگ میں ان سے
یہ مطالبہ کرنا ایک لازمی اور قدرتی امر ہے کہ وہ اپنے عقائد پر نظر ثانی کریں اور اپنے اعتقادات کی اصلاح
کرنے پر آمادہ ہوں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جب عیسائی پادریوں اور منادوں سے سمجھانے

67
روح اللہ س کا عمل و کردار
کے رنگ میں بحث کی جائے تو یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ وہ واضح اور کھلے تضاد کے باوجود اس بات پر مصر
رہتے ہیں کہ مسیح خدا ہونے کے ساتھ ساتھ انسان بھی تھا۔انہیں اس میں سرے سے کوئی تضاد ہی نظر نہیں
آتا۔اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ وہ اس میں بھی کوئی تناقض محسوس نہیں کرتے کہ ایک شخص بیک وقت تین
اشخاص بھی ہو سکتا ہے اور پھر طرفہ تماشا یہ کہ ان تین اشخاص کے کرداروں میں حبہ برابر بھی فرق واقع
نہیں ہو تا۔وہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ ایک خدا پر ایمان لانا اور ساتھ کے ساتھ سہ شاخہ الوہیت
(یعنی باپ، بیٹا اور روح القدس کی الوہیت) پر ایمان لانا کوئی ایسا اچنبہ یا عجوبہ نہیں ہے جو فی ذاتہ مہمل و
متناقض ہو بلکہ اس کی حیثیت محض ایک راز یا غیب کی ہے۔یہ کہہ کر وہ سمجھتے ہیں کہ اس بارہ میں کسی مزید
دلیل کی ضرورت نہیں۔وہ آنکھیں بند کر کے نچنت ہو جاتے ہیں اسی لئے انہیں اپنے اس دعوی میں کوئی
تناقض نظر نہیں آتا۔ان کے نزدیک ”باپ خدا کی ذات، اس کے اپنے بیٹے مسیح کی ذات سے اور روح
القدس کی ذات سے واضح طور پر مختلف بھی ہے اور تینوں کی الوہیت یعنی تثلیث پر ایمان لانے کے باوجود
بھی اس کی وحدانیت قائم و برقرار رہتی ہے۔ان کی اس نرالی منطق پر حیرت زدہ ہو کر جب ہم انہیں
سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں تو اور بھی زیادہ حیرت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ہم انہیں یہ باور کرانے کی
کوشش کرتے ہیں کہ ہم ایک ہی شخصیت کے مختلف پہلوؤں ، مزاجوں اور صفات کی نہیں بلکہ تین علیحدہ
علیحدہ شخصیتوں کی اور اس امر متناقض کی بات کر رہے ہیں کہ خدا تین میں ایک اور ایک میں تین ہے۔پھر
ہم انہیں بتاتے ہیں کہ ایسے امر متناقض پر ایمان لانا ہر گز کسی را ز یا غیب پر ایمان لانے کے مترادف نہیں
ہے بلکہ یہ تو کھلے کھلے تضاد کو آنکھیں بند کر کے درست تسلیم کرنے والی بات ہے۔اس پر ان کی طرف سے
ایک عجیب رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔وہ اظہار ہمدردی کے طور پر اپنے سر کو ایک خاص انداز میں جنبش دیتے
ہیں اور پھر بڑے نرم لہجے میں ہم سے کہتے ہیں کہ تضادات پر بحث کرنی ہے تو کسی اور موضوع پر بات
کریں۔مراد اس سے ان کی یہ ہوتی ہے کہ غیب“ کے موضوع پر بحث کرتے ہوئے تضادات کو درمیان
میں نہ لائیں۔وہ ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلے ہم نا قابل یقین پر آنکھ بند کر کے ایمان لائیں اور پھر ایمان
لانے کے بعد اس راہ میں آگے قدم بڑھائیں تاکہ ان تضادات پر (جنہیں وہ قدرت کے بھید قرار دینے کے
خواہاں ہیں) ایمان کی از خود نشو و نما ہو سکے۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ پہلے سمجھے بغیر ایمان لائے اور پھر
ایمان میں ترقی کرنے کی کوشش کرے۔سو گویا اگر وہ سمجھے بغیر ایمان نہیں لاتا تو وہ مسیحی عقائد کے

مسیحیت۔ایک سفر حقائق سے فسانہ تک
68
ان ”ظاہری“ تضادات کی اہمیت کو سمجھ نہیں سکتا۔خلاصہ یہ کہ جس بات کا یقین ہی نہیں آسکتا پہلے
بلا سوچے سمجھے اس پر ایمان لاؤ اور پھر ایمان لانے کے بعد ایمان کی مدد سے اسے سمجھنے کی کوشش کرو۔یہ
ہے مسیحی تو ہمات اور لایعنی تخیلات کی دنیا جس میں داخل ہونے کی ہم غیر مسیحیوں کو نصیحت کی جاتی ہے۔لیکن جب ہم غیر مسیحی افراد جادو کے زور پر اڑنے والے اس تو ہماتی قالین پر قدم رکھتے ہیں تو یہ اڑنے سے
ہی انکاری ہو جاتا ہے کیونکہ قدم رکھتے ہی عقل کے بالمقابل تو ہمات کا جادو باطل ہوئے بغیر نہیں رہتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی